وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکریٹریٹ میں کابینہ اور مشاورین کی ایک اہم نشست ہوئی جس میں کابینہ کےافراداور بزرگان پرمشتمل مشاورتی کمیٹی کےبزرگان نےشرکت کی ،نشست سےخطاب کرتے ہوئے شعبہ قم کےسکریٹری جنرل حجت الاسلام ڈاکٹر گلزار احمد جعفری نےکہاکہ پاکستان میں بےگناہ مسنگ پرسن کی رہائی کےلئے اٹھنےوالی موومنٹ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور گرفتاری پیش کرنے والے علماء کرام علامہ حسن ظفر نقوی اورعلامہ احمد اقبال رضوی کےجراتمندانہ اقدام کوسلام پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نےکہا جب سے مجلس وحدت مسلمین بنی ہے علماء ہمیشہ میدان میں حاضر ہیں اورکسی بھی قومی ایشو سے چشم پوشی نہیں کی اب لوگوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے علماء کے ساتھ دیں اورملت کےبےگناہ مسنگ پرسن کی رہائی کےلئے اٹھنےوالی اس موومنٹ میں اپنا حصہ ڈالیں اوران بےگناہ اسیروں کی رہائی کےلئے علماءکی اس جیل بھروتحریک کابھرپور ساتھ دیں آخر میں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اورملت کے بےگناہ اسیروں کی رہائی کےلئے دعا کےساتھ نشست اختتام پذیر ہوئی ۔