وحدت نیوز (قم) پاکستان کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے اور امریکہ کی دوستی نے پاکستان کو پسماندگی اور تنہائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم قم کے مسئول حجۃ لاسلام محمد موسیٰ حسینی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اطاعت کرنے کی وجہ سے ہماری معیشت تباہ ہوگئی اور دھشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا، انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں ۲۰۱۷ کے آخر تک ۷ ھزار سیکورٹی اہلکار اور ۸۰ ھزار عام شہری جابحق ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکاہے کہ پاکستانی حکمران امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دو ٹوک الفاظ میں بات کریں۔ امریکہ سے دو ٹوک بات کرنے کا یہ ایک ایسا مناسب وقت ہے کہ اس وقت امریکہ کے خلاف ساری قوم متحد ہے۔