وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے دفتر میں دعاء ندبہ کےبعد الشیخ ابوعلی بہبہانی مسئول دفترمقام معظم رہبری آیت اللہ خامنہ ای نے طلاب اور علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں سنی اور شیعہ کو متحد دیکھ کر دشمن پریشان ہے ، ان کا مزیدکہنا تھا کے مجلس وحدت مسلمین آج پاکستان میں جو کام کر رہی ہے وہ کام امام زمانہ عجل اللہ تعالی کی تائید سے خالی نہیں ہے، آپ لوگ معاشرے کی خدمت میں الہٰی اقدار کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں رکھیں ، انہوں نے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں زیر تعلیم طلاب دینیہ کے مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی ، آخر میں سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف علامہ سید مہدی نجفی نے الشیخ ابوعلی بہبیانی کا دفتر مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف میں آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔