وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین قم کے قائم مقام سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین گلزار جعفری نے سعودی عرب میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر گہری تشویش اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے حکومتی ادارے اپنی سرزمین پر پاکستانی حکمرانوں کی غلطیوں کو نہ دہرائیں۔ انہوں نے کہا کہ مساجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے کسی بھی مذہب یا مکتب کے خیرخواہ نہیں ہیں۔ سعودی عرب کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں۔ اگر ان واقعات پر سعودی حکومت نے فوری طور پر کنٹرول نہ پایا تو پھر تھوڑے ہی عرصے میں سعودی عرب بھی پاکستان کی طرح ایک غیر محفوظ منطقے میں تبدیل ہوجائے گا۔