وحدت نیوز(قم) قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کے لئےعیدالفطر کی نماز کے بعد مومنین کرام کی ایک بڑی تعداد ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر پہنچی جہاں ایم ڈبلیو ایم کے امور خارجہ کے سیکرٹری ڈاکٹرحجۃ الاسلام شفقت شیرازی نے حاضرین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قائد وحدت کے مطالبات مکمل طور پر آئینی اور انسانی اقدار کے ترجمان ہیں اور ظالم حکمرانوں کے پاس ہمارے مطالبات قبول کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ آئینی جدوجہد سے رقم ہے اور اہم اپنے مطالبات سے کسی طور بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔نشست میں سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا، حاضرین نے قائد وحدت راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں ۔