وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی کی جانب سے تربیتی اور تنظیمی ورکشاپ کا اہتمام بارگاہِ فاطمہ(ع) انچولی میں کیا گیا۔پروگرام کا باقائدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا جسکے بعد خواہر نایاب جعفری ڈپٹی سیکرٹری ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی نے تمام معزز شرکاء خواتین اور مقررین کو خوش آمدید کہا۔عیدِ غدیر اور عیدِ مباہلہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔
نظامت کی زمہ داری خواہر سیدہ بنین زہرہ نے سر انجام دی،جبکہ آغازِ پروگرام میں ہدیہ حمد خواہر ثناء زہرہ(رضویہ یونٹ) نے اور ہدیہ نعت بارگاہِ رسول(ص) میں خواہر زرین سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع وسطی نے پیش کی۔
موضوعِ بمناسبت غدیر، مباہلہ اور کربلا کے عنوان سے خواہر ندیم زہرہ( سیکرٹری تعلیم و تربیت ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی نے مفصل روشنی ڈالی اور معاشرے میں اس نظامِ غدیر و نظامِ ولایت کی اہمیت و افادیت اور نفاذپر تفصیلی گفتگو کی،دورانِ پروگرام خواہر معصومہ سیکرٹری فلاح و بہبود ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی نے بارگاہِ اہلیبیت(ع) میں ہدیہ منقبت پیش کی۔
بمناسبت عنوان تنظیمی تربیت اہمیت و افادیت کے لئے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکریٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی کو دعوت دی گئ۔آپ نے انتہائی مفصل انداز میں کسی بھی تنظیم کے لئے اسکی تنظیمی افراد کے لیے تربیت کی اہمیت اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد پر روشنی ڈالی اور آج کے معاشرے میں کردار سازی کیلئے تنظیمی نظم و ضبط کی افادیت پر خطاب کیا،اس پروگرام میں خصوصی شرکت مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جنرل سیکرٹریرز خواہر ہما جعفری اور خواہر سیدہ ثناء عابدی نے کی۔