وحدت نیوز (پنجاب) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی سیکرٹری جنرل خانم زہرہ نقوی نے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مسؤل شعبہ تعلیم و تربیت خانم نرگس سجاد کیساتھ ۳ روزہ(۱۱/۱۲/۱۳مارچ) صوبہ پنجاب کا تنظیمی اور تربیتی دورہ کیا جہاں مختلف اضلاع اور یونٹز کی خواہران سے ملاقات اور کارگردگی کا جائزہ لیا۔منڈی بہاؤالدین اور کمالیہ کی خواتین کیساتھ تنظیم سازی کے سلسلے میں تفصیلی ملاقات کی گئی اور ملک میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے مختلف شعبہ جات اور اہداف کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
تلہ کنگ کی ضلعی کابینہ اور تنظیمی عہداران کیساتھ تنظیمی اور تربیتی حوالے سے میٹنگ کی گئی اور ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین تلہ کنگ کی خواتین کی فعالیت مزید بہتر کرنے کے حوالے سے مختلف پروگرامز ترتیب دئے گئے۔اسکے علاوہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگ میں بھی تنظیم سازی کے حوالے سے وہاں کی فعال خواہران کیساتھ میٹنگ کی گئی جسکے بعد وہاں ۵ رکنی ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گی۔ ضلع جہلم میں شھزادی کونین بی بی فاطمہ(ع) کے حوالے سے اور شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے حوالے سے خواتین کا پروگرام امام بارگاہ سیداں میں منعقد کیاگیا۔جس سے خطاب کرتے ہوئے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی سیکرٹری جنرل خانم زہرہ نقوی نے شھزادی کونین بی بی فاطمتہ الزہرہ کی زندگانی بطور اسوہ اور شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار و خیالات پر مفصل روشنی ڈالی۔ مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی شعبہ تعلیم و تربیت کی مسؤل خانم نرگس سجاد نے اپنے خطاب میں جنابِ سیدہ بی بی فاطمتہ(ع) بطور محافظہ راہِ ولایت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
اسکے علاوہ توسیع و تنظیم کے حوالے سے ضلع جہلم کے عہدےداروں سے بھی خصوصی نشست ہوئی، ضلع جھنگ میں یومِ مادر،بی بی سیدہ(ع) اور بی بی ام البنین کے حوالے سے خواتین کیلئے ایک کانفرنس امام بارگاہ قصرِ زہرہ میں منعقد ہوئی۔جسمیں خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین خانم زہرہ نقوی نے ملت میں خواتین کی فعالیت کی اہمیت و افادیت اور بلخصوص شعبہ سیاسیات میں خواتین کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔