وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی رہنمامحترمہ نرگس سجاد جعفری نے قصور میں سات سالہ بچی کے اغوا اور مبینہ زیادتی اور قتل کی شدید مذمت کی ان کا کہنا تھا اس واقعہ نے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کی قلعی کھول دی. واقعہ کے بعد پنجاب کے وزیر لا قانونیت رانا ثناء اللہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو اس سے زیادہ قابل مذمت تھی. سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خانم نرگس جعفری نے کہا مظاہرین پر فائرنگ سے ہونے والی شھادتوں کی ذمہ داری مجرم اعلی' شھباز شریف پر عائد ہوتی ہے. سانحہ ماڈل ٹاؤن دہرایا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے. قاتل پنجاب حکومت کا یوم حساب دور نہیں. انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مطالبہ کرتی ہے سات سالہ زینب کے درندہ صفت قاتل اور نہتے مظاہرین پر فائرنگ کرنے والوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔