وحدت نیوز (فیصل آباد) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان فیصل آباد کی جانب سے خواہرانِ وحدت کیلئے مہدی برحق ع تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ضلع فیصل آباد اور اطراف کے دیگر اضلاع کی خواتین کارکنان نے شرکت کی،ورکشاپ میں کارکنان کی روحانی و تنظیمی تربیت کے حوالے سے لیکچرز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ لیکچرز کے لئے خصوصی طور پہ "بین الاقوامی و ملکی تشیع کی صورتحال اور مقاوم خواتین کی ذمہ داریاں"، ناصر شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، "کنیزانِ سیدۃ النساء العالمین، ع کی خصوصیات"،محترمہ زہرہ نقوی مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان ، "تربیتِ معاشرہ اور تنظیم" مرکزی سیکرٹری برائے تعلیم و تربیت محترمہ نرگس سجاد،"معاشرتی فلاح وبہبود اور تنظیم" مرکزی سیکرٹری برائے فلاح و بہبودمحترمہ فرحانہ گلزیب،مرکزی سیکرٹری برائے توسیع و تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی، مرکزی سیکرٹری برائے رابطہ محترمہ لبانہ کاظمی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔اسکے علاوہ مرکزی رہنماؤں کی بھی مرکزی و صوبائی کابینہ کی اراکین کیساتھ خصوصی نشست ہوئی اور صوبائی کمیٹی کا بھی قیام عمل میں آیا۔ نمازِ باجماعت،دعا و مناجات، گروپ ڈیسکشنز اور تربیتی ٹیبلو کا بھی اہتمام کئے گئے اور بہترین کارکردگی پر خواہران میں تحائف تقسیم کئے گئے۔