وحدت نیوز (جہلم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع جہلم اور علاقہ کی مقامی انجمن کی معاونت سے خاتون جنت ، دختر رسول خدا (ص) حضرت فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کا یوم ولادت “یوم مادر” کے عنوان سے منایا گیا ، اس جشن سعید میں ایم ڈبلیوایم کی خواتین کارکنان کی جانب سے کپ کیکس کا اسٹال لگایا گیا اور یوم مادر کے حوالے سے مخصوص کارڈز اور پھول ہدیتہ پیش کیے گئے،اس پُر رونق محفل سے خواہر حدیثہ سید نے خطاب کیا ۔
اپنے خطاب میں انھوں نے جناب سیدہ کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ بی بی دو عالم تمام خواتین کے لیے اسوہ حسنہ ہیں،ان کی ذات اقدس سے ہمیں زندگی کے تمام شعبہ جات میں راہنمائی ملتی ہے ،یہ انھی کا وجود گرامی ہے کہ جس کے باعث ماں کے رشتے کو وہ مقام و مرتبہ ملا جو اسلام میں اور کسی رشتے کو نہیں ملا ، ماں کی شان کے لیے یہی کافی ہے کہ خدا نے جنت ماوں کے قدموں تلے رکھ دی ،علاوہ ازیں خواہران نے جناب سیدہ (س) کی شان میں قصیدہ خوانی بھی کی،اس پُرمسرت جشن کے اختتام پر حاضرین نے کپ کیکس ، پھول اور کارڈز کیساتھ اپنی مادران کو پیش کر کہ اپنی دلی وابستگی و محبت کا اظہار کیا۔