ایم ڈبلیوایم ضلع سکھر شعبہ خواتین کے تحت سالانہ اجتماع بعنوان ’’بضعۃالرسول(ص) کانفرنس ‘‘کاشاندار انعقاد

18 March 2018

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن ولادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ؑ کےمناسبت 11 مارچ بروز اتوار کو پریس کلب سکھر مین سالانہ اجتماع بعنوان "بضعۃالرسول صلی اللہ علیہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی کی خصوصی شرکت اور خطاب، کانفرنس میں دو مرحلوں میں تقریری مقابلے  کروائے گئے پہلے مرحلے میں کالجز کی طالبات میں مقابلہ ہوا جن کا موضوع تھا "عورت کبھی حوا کبھی مریم کبھی زہرا عورت نے ہر ایک دور میں قوموں کو سوارا" پر  بھرپور انداز میں مقابلہ ہوا، شرکاء کانفرنس اس وقت، پرجوش  ہوئے جب معروف منقبت خوان  ظل رضا نے شان زہرا بیان کرتے ہوئے نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا،دوسرے مرحلے میں مدارس کی خواہران میں تقریری مقابلہ بعنوان" سیدہ فاطمہ زہرا مدافع ولایت "پر سخت تر مقابلہ ہوا جس میں مدرسہ خدیجتہ الکبریٰ کی طالبہ نے اول  پوزیشن حاصل کرکے شیلڈ اپنے نام کی۔

تقریری مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والی خواہران میں  پرائزز تقسیم کیئے گئے۔ خواہران کو دیئے گئے یہ انعامات خاص طور پر کربلا سے لائے گئے تھے، مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کی جانب سے شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی خواہر محترم کی خدمت میں اعزازی شیلڈ پیش کیا گیا،جبکہ کانفرنس کے آخری مرحلے میں بہترین کارکردگی پر خواہران وحدت کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئی،اس پروگرام  میں صوبائی رہنما علامہ نقی حیدری ضلعی سیکرٹری جنرل برادر چوہدری اظہر حسن اور دیگر مقامی رہنماؤں ، ذاکرات و مدارس سمیت خواتین شرکاء کی بڑی تعداد نے نہ صرف شرکت کی بلکہ بھرپور انداز میں پروگرام میں حصہ لیا کانفرنس کی اختتامی دعا علامہ نقی حیدری نے تلاوت فرمائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree