وحدت نیوز (ٹنڈوالہیار) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی نے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈوالہ یار میں ضلعی کابینہ تشکیل دی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت کی معاون محترمہ ارم اور غزالہ جعفری بھی موجود تھیں۔ محترمہ سیدہ سیمی نقوی نے امامبارگاہ مولا رضا ع ٹنڈوالہ یار میں خواتین کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہمیں سیرت و کرادر زینبیہ (س) پر چلتے ہوے امام زمانہ عج کے ظہور کی زمینہ سازی میں اپنے حصے کا کام انجام دینا ہے ، ایک باحیا ، متقی اور تعلیم یافتہ عورت ہی اس معاشرے کو خمینی بت شکن جیسا فرزند عطا کر سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی یہ تنظیمی سرگرمیاں خواتین کے اندر شعور و آگہی اور انھیں اپنے فرائض انجام دینے کی طرف راغب کرنے میں ممد و معاون ثابت ہو رہی ہیں ۔بعد از خطاب محترمہ سیمی نقوی نے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ امیر رضوی اور ان کی کابینہ سے حلف لیا اور سہ ماہی برنامہ دیا جس میں ہفتگی محافل دعا و مناجات، خواتین کے لئے دروس کی نشست اور معصومین علیھم السلام کی ولادت و شہادت منانا شامل ہے۔