وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ زہرا نقوی صاحبہ نے لاہور میں شریکة الحسین۴ سنڈے سکول کی پرنسپل محترمہ فرحانہ فصاحت کی جانب سے منعقد کی گئ نشست میں حسن ٹاؤن اور اتفاق ٹاؤن لاھور میں دو یونٹ قائم کیے۔ اس موقع پر محترمہ زہرا نقوی نے ایم ڈبلیو ایم کا منشور بیان کیا اور کہا کہ فقہ جعفریہ کا متحد و منظم ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ، ہمیں شعبہ خواتین کے ذریعے کردار فاطمی و زینبی کو اس معاشرے میں اجاگر کرنا ہے ، کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں عورت کا بنیادی کردار ہے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان امام علی علیہ سلام کے فرمان ، ہر ظالم کے دشمن اور ہر مظلوم کے مددگار رہو پر عمل کرتے ہوے مظلومین پاکستان کی آواز بن گئ ہے۔ نشست کے آخر میں مرکزی سیکرٹری جنرل(شعبہ خواتین) محترمہ زہرا نقوی نے ناصرہ اظہر(اتفاق ٹاون) اور معزز فاطمہ (حسن ٹاون) سے بطور یونٹ سیکرٹری جنرل حلف لیا۔