وحدت نیوز(لاہور) شریکة الحسین سنڈے سکول چوتھی کانفرنس امام بارگاہ گلشن زھرا ؑبھیکے وال موڑ پر منعقد کی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی صاحبہ نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا اور بچوں کی حسن کارکردگی پر انعامات بھی تقسیم کیے۔ اپنے خطاب میں انھوں نے سنڈے سکول شریکة الحسینؑ ادارے کی کارگردگی کو سراہتے ہوے کہا کہ قرآن پڑھنا اور پڑھانا خدا کے نزدیک نہایت پسندیدہ عمل ہے جسکا دنیا و آخرت میں بہترین اجر ہے۔
انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کا تعارف پیش کرتے ہوے کہا کہ خواتین کو گھریلو ذمہ داریوں کیساتھ ملی سماجی مذہبی اور سیاسی امور میں بھی حصہ لینا چاہئے اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ہم ان تمام امور کو انجام دے کر مشن محمد و آل محمدؐ علیھم السلام کے فروغ کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی رکن محترمہ نیر زھرا نقوی، محترمہ تحسین زھرا نقوی اور محترمہ بشری شیرازی بھی اس محفل میں شریک تھیں اس کے علاوہ تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر یاسمین راشد اور مشہور و معروف منقبت خواں مقدس کاظمی نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی۔