امام حسن ؑکے علم و فضل کی روشنی میں ایک بہترین سماج کو تشکیل دیا جا سکتا ہے ، محترمہ حنا تقوی

23 May 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی جانب سے سمن آباد کے مقام پر یونٹ تشکیل دیا گیا اس موقع پر امامبارگاہ بیت الحزن میں پندرہ رمضان المبارک جشن ولادت امام حسن ع کی مناسبت سے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ امام حسن علیہ سلام الہی اوصاف و کمالات کا مکمل نمونہ ہیں آپ کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر معاشرہ امن و استحکام کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی معاشرے کے قیام اور دینی اقدار کی بقا اور اجراء کے لیے خواتین کا کردار پیش کرنا لازم ہے ہمارے سامنے جناب سیدہ زینب س کی سیرت موجود ہے جن سے ہمیں دین کی سربلندی اور حق کا پیغام عام کرنے کے لیے باطل یزیدی قوتوں کا سر قلم کرنے کا حوصلہ اور جرات ملتی ہے۔

جشن سے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے بھی خطاب کیا  اور کارکنان کو یونٹ کی افادیت سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا  کہ خواتین معاشرے کا اہم ستون  ہیں اور عالمی و ملکی حالات کے پیش نظر خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرنے کے لئے ہمہ وقت آمادہ رہنا چاہیے۔اس موقع پر ضلعی سیکرٹری عالمات و ذاکرات محترمہ عصمت بتول بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں جشن کے اختتام پر دسترخوان امام حسن ع کا اہتمام کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree