وحدت نیوز (لاھور) محمد علی جناح ؒنے اپنے تدبر، فہم وفراست، سیاسی دور اندیشی اور جہد مسلسل کے باعث نہ صرف انگریوں کو چلتا کیا بلکہ مسلمانوں کو ہندو بنیے کے شکنجے سے بچاتے ہوئے 14 اگست 1947 میں ایک آزاد ریاست حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
ان خیالات کا اظھار محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور نے جناح باغ لاھور میں باباۓ قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے رہنماء اور قوم قائداعظم جیسی سیرت و کردار کا مظاہرہ کریں تو ہم آج بھی دنیا بھر میں پاکستان کا بول بالا کر سکتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم قائداعظم کا یوم پیدائش منانے کے لیے اپنے قائد کے ہر فرمان کو بھی مانیں اور اپنی نسل کو بھی قائد کی روشن سیرت و کردار سے متعارف کروائیں۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں محترمہ حنا تقوی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی ، محترمہ حمیرا ، محترنہ نیئر، محترمہ رضوانہ ،محترمہ عندلیب ، محترمہ نسیم زھرا اور محترنہ فریحہ نے شرکت کی۔
پروگرام کے آغاز میں کیک کاٹا گیا اور قائد کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا علاوہ ازیں بچیوں اور خواتین کو جناح لائبریری کا دورہ بھی کروایا گیا بچیوں نے قومی پرچم اور قائداعظم کے تصویری خاکے تیار کرکے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔