وحدت نیوز(لاہور) شھید جنرل قاسم سلیمانی نے داعش جیسی وحشی تنظیم کو سرکوبی کیساتھ بیک وقت کئی محاذوں پر کامیابیاں حاصل کیں ان کی شھادت نے مکتب اہلبیت کے پیروکاروں اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور تمام مظلومین و مستضعفین کے قلوب میں جذبہ شہادت کو بیدار کیا امریکہ نے بغداد ایئرپورٹ پر بزدلانہ حملہ کرکے قیمتی جانوں کو نشانہ بنا کر خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیل دیا ہے یہ بات نوشتہ دیوار ہے کہ امریکہ اور اسرائیل اس آگ میں جل کر راکھ ہوگا ان خیالات کا اظھار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انھوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دشمن جان لے کہ ھم مکتب شھادت سے تعلق رکھتے ھیں اور ایک مجاھد کی اصل کامیابی شھادت کا حصول ھے اور شھید قاسم سلیمانی نے کربلا والوں کی راہ پر چل کر عظیم رتبہ پالیا ھے ۔انھوں نے کہا کہ امریکہ کہ دن اب گنے جا چکے ھیں شھید قاسم سلیمانی کی شھادت یقینی طور پر امریکہ و اسرائیل کی نابودی کی بشارت ھے۔ انھوں نے مزید کہا امریکہ عالم اسلام کا کھلا دشمن ھے جو مسلم ممالک امریکی دوستی کا دم بھرتے ھیں وہ ذلت و رسوائ کا طوق اپنے گلے میں ڈال رہیں ھیں اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کو امریکی غلامی سے نکل کر خودمختار ھونا چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ حق اور باطل کے معرکے میں درمیانی راستہ منافقت کا ھوتا ھے خدا اس گروہ کے ساتھ ھے جو حق کے راستے کے راھی ھیں باطل بظاھر جتنا طاقتور نظر آے ایک دن نابود ھو کر رہے گا ۔محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے سردار قاسم سلیمانی کی المناک شھادت پر قائد مقاومت رھبر معظم سید علی خامنائ اور تمام راھیان حق و شھادت کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔