وحدت نیوز(چنیوٹ) سپاہ قدس کے کمانڈرمیجر جنرل قاسم سلیمانی ایک عظیم مجاھد ، شجاع ، باتقوی اور ذھین ترین شخصیت کے مالک تھے کہ جن کی قیادت میں داعش کو عبرتناک شکست ھوئ جس کے نتیجے میں مقامات مقدسہ محفوظ رھے اور زائرین کے آمدو رفت کے لیے راھیں ھموار اور آسان ھوئیں۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ سیدہ معصومہ نقوی مرکزی راہنما مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے مدرسہ اھل بیت جامعہ بعثت میں مالک اشتر زمان سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کے موقع پر کیا۔
انھوں نے اس سانحہ پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ قاسم سلیمانی جیسے بہادر مجاھد صدیوں میں پیدا ھوتے ھیں رھبر معظم سید علی خامنائ نے آپ کی جانفشاں خدمات کی بدولت شھید ِ زندہ کے لقب سے آپ کو نوازا اس ناقابل تلافی نقصان پر رھبر معظم کے حضور تعزیت و تسلیت پیش کرتے ھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن امریکہ و اسرائیل سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رھے سردار قاسم سلیمانی کا خون استکباری طاقتوں کی نابودی کا سبب بنے گا۔ اس المناک سانحے میں جنرل قاسم سلیمانی ، ابو مھدی المھندس سمیت دیگر شھداء کی یاد میں جامعہ کی طالبات نے شمع روشن کیں اور شھداء سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔