ایم ڈبلیوایم وومن ونگ کے زیر اہتمام لاہور چیمبرآف کامرس میں یوم مادر کانفرنس کا انعقاد، بیگم گورنر پنجاب کی خصوصی شرکت

25 February 2020

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے  چیمبر آف کامرس لاھور میں ولادت جناب سیدہ فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے یوم مادر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ،کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والی خواتین پھولوں کے گلدستہ لیے ھال میں داخل ھوئیں اور جناب زھرا سلام اللہ علیھا سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا ۔

اس عظیم الشان کانفرنس میں لاھور کی مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی جن میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور ایم پی اے محترمہ سیدہ زھرا نقوی ، بیگم گورنر پنجاب محترمہ پروین سرور ،میڈیا پرسن محترمہ عروج ناصر اور والدہ محترمہ کیپٹن یاسر عباس شھید ،محترمہ لبنی زیدی ، اور محترمہ ثروت شجاعت نے کانفرنس سے خصوصی خطاب کیا ۔

مقررین نے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کے مقام و منزلت، سیرت و کردار نیز دور حاضر میں بی بی کی آفاقی شخصیت کو کیسے اپنے لیے نمونہ عمل قرار دیں  جیسے موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا علاوہ ازیں کانفرنس میں دیگر خواتین اراکین اسمبلی ، مختلف سماجی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین ، معلمات اور ذاکرات ، میڈیا نمائندگان ، اور ضلع لاھور کے تمام یونٹس کی جانب سے بھرپور شرکت کی گی اس موقع پر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور محترمہ سیدہ حنا تقوی صاحبہ نے نظامت کے فرائض انجام دیے ۔

یاد رہے کہ چیمبر کامرس آف لاھور میں اس نوعیت کا یہ پہلا پروگرام منعقد ہوا،محترمہ حنا تقوی نے اراکین اسمبلی اور بیگم گورنر کے سامنے چند مطالبات پیش کیے جس میں حکومت سے پہلا مطالبہ یہ کیا گیا کہ بیس جمادی الثانی یوم ولادت دختر رسول سیدة النساء العالمین حضرت فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کو ملکی سطح پر یوم مادر کے طور پر منایا جائے ، دوسرا مطالبہ عید مباھلہ گورنر ھاؤس میں منانے کی اجازت دی جائے اور تیسرا مطالبہ یہ پیش کیا گیا کہ جیسے حکومت کی جانب سے بسنت ختم کی گئی ہے اسی طرح ویلنٹائن جیسی بیہودہ ثقافت کے منانے پر پابندی عائد کی جائے۔

جس پر بیگم گورنر محترمہ پروین سرور نے ان مطالبات کو حکومت کے ذمہ داران تک پہنچانے کی یقین دھانی کروائی، کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی تمام اراکین نے بھرپور میزبانی کے فرائض سر انجام دیے اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے دعائیہ کلمات اور مہمانان و کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کانفرنس کا اختتام کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree