وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین شین باغ یونٹ اٹک کی جانب سے امام بارگاہ شین باغ میں ملیکۃ العرب بی بی خدیجہ ع کی وفات کے موقع پر مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جس سےمحترمہ عالیہ زینب نےخطاب کیا ۔
حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوۓ ان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون ہوتے ہوۓ بی بی خدیجہ نے دین کی خاطر نہ صرف خود بلکہ ان کی پاک و پاکیزی آل نے فداکاری اور لازوال قربانیاں پیش کیں۔
انہوں نے کہا دین اسلام کی بقا انہی شخصیات کی مرہون منت ہے اور نورانی ہستیوں کی ولادت و شہادت کے ایام میں ان کی تعلیمات اور کردار کو زندہ رکھنا ہمارا شرعی وظیفہ ہے ۔
انہوں نے کہا آج کی خاتون کے لیے ضروری ہے کہ اپنے آپ کو جناب خدیجہ طاہرہ س اور ان کی دختر جناب فاطمۃ الزہرا س کی سیرت کے سانچے میں ڈھالیں۔