یکم اگست کو لیاقت باغ میں شہید قائد عارف حسین الحسینی کی تینتیسویں برسی کی مناسبت سے شایان شان تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ، محترمہ قندیل کاظمی

05 July 2021

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی شعبہ خواتین کے اہم اجلاس کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے ضلعی دفتر میں ہوا جس میں مرکزی اور ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما قندیل زہرا کاظمی نے تنظیمی فعالیت میں مزید تیزی پیدا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یکم اگست کو لیاقت باغ میں شہید قائد عارف حسین الحسینی کی تینتیسویں برسی کی مناسبت سے شایان شان تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے صوبائی و ضلعی رہنماؤں اور کارکنان کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس بار اس اہم تقریب کی میزبانی کا شرف ضلع راولپنڈی کے حصے میں آیا ہے لہذا ہمیں بھرپور انداز سے تقریب کی تیاری کرنا ہو گی۔ شہید قائد پوری قوم کے محسن تھے اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں۔شہید قائد نے اس قوم کی فکری تربیت کرتے ہوئے کربلا کے حقیقی مفہوم سے روشناس کرایا ہےہم نے شہید قائد کی علم و عمل کی پیروی کرنی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بعثت نبوی سے کربلا تک کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں۔ زندگی کا کوئی بھی باب خواتین کے مثالی کردار سے خالی نہیں۔دور عصر میں ہمیں مکتب اہل بیت ع کے دفاع اور حفاظت  کے لیےاپنے حصہ کا کردار نبھانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ شہید قائد کی برسی میں شرکت کے لیے تنظیمی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنے رابطوں میں تیزی لائے جائے تاکہ عظیم قائد کے شایان شان تقریب منعقد کر کے ملت تشیع کی وحدت و اخوت دنیا پر واضح کی جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree