ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کے وفد کا فیروز والا کا دورہ، بلدیاتی انتخابات کی رابطہ مہم آغاز کردیا

06 July 2021

وحدت نیوز(فیروزوالا) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی اور ویلفیئر سیکرٹری محترمہ عالیہ رضوی  کے ہمراہ فیروز والا کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا  جہاں انہوں نے علاقے کوٹ عبد المالک کے امام بارگاہ تسکین حسین میں خواتین سے ملاقات کی ، علاقے کی خواتین نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کے وفد کا بھرپور استقبال کیا اور علاقے میں یونٹ سازی کے ساتھ ساتھ درس و تدریس کے سلسلے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر محترمہ حنا تقوی نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا یونٹ تشکیل دیا جس میں محترمہ ہما محسن کو بطور سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا علاوہ ازیں ہفتہ وار تربیتی کلاسز کا بھی باقاعدہ آغاز کیا گیا ۔خواتین سے خطاب کرتے ہوئے یوم شہادت امام رضا ع کی مناسبت سے آپؑ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئےمحترمہ حنا تقوی نے کہا کہ امام نے کبھی کسی سے تند کلامی نہیں کی اور نہ ہی کبھی کسی کی بات کاٹی ہر شخص کی ضرورت کو پورا کرتے تھےآپ کسی کی طرف پاؤں پھیلا کر نہیں بیٹھتے تھےاور نہ ہی محفل میں کسی کے سامنے ٹیک لگا کر بیٹھتے غلاموں کے ساتھ انتہائی نرمی سے پیش آتے تھے ہم سب کو چاہئے کہ انکی سیرت پر عمل کریں اور حقیقی معنوں میں پیروکار اہل بیت بننے کی کوشش کریں ۔

بعد ازاں وفد نے امامیہ کالونی کی چند معزز و فعال خواتین سے ملاقات کے دوران بلدیاتی انتخابات کے حوالے گفتگو کی جس میں طے پایا کہ ان شاء اللّہ اگلے ہفتے  امامیہ کالونی فیروز والا میں خواتین کی ایک بڑی نشست کا اہتمام کیا جائے گااور امامیہ کالونی کےمختلف علاقوں میں یونٹس بنا کے بلدیاتی انتخابات کی زمینہ سازی کی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree