وحدت نیوز(فیروزوالا) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی اور سیکرٹری ورکنگ وومن محترمہ عزرا کے ہمراہ آج دوسرے روز بھی فیروز والا کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔وفد نے گھر گھر جا کر مجلس وحدت مسلمین کا بطور ملی قومی سیاسی اور مذہبی جماعت تعارف پیش کیا اور انتخابات کے حوالے سے بھرپور کمپین چلائی۔
امام بارگاہ قصر بنی ہاشم ( فیروز والا) میں موجود خواتین سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ ہر شخص خواہ وہ مرد ہو یا عورت انہیں اپنے زمانے کے حالات سے آگاہ ہونا چاہئے تاکہ مشتبہ اور غلط فہمی پیدا کرنے والی باتیں اس پر حملہ آور نہ ہوسکےاگر انسان اپنی صلاحیتوں کو پہچان لے تو وہ ہر نا ممکن کو ممکن بنا سکتا ہے۔ دور حاضر میں ہم سبکی ذمہ داری ہے کہ ہم ایسے لوگوں کو ملت اور قوم کے لئے چنے جو ہمارے نمائندہ بن کے ہماری آواز ایوانوں تک پہنچائیں ۔
فیروز والا کی خواہران نے مجلسِ وحدت مسلمین کے نمائندگان کا انتخابات میں ساتھ دینے کا یقین دلایا اور کہا کہ انشاء اللّہ ہم بہت جلد خواتین کی ایک بڑی نشست کا اہتمام کرکے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کو مدعو کرینگے جس میں وہ انتخابی مہم کے حوالے سے بھرپور آگہی دے سکیں۔