قومی زبان ہی ملک و قوم کی ترقی کی ضامن ہوتی ہے، محترمہ حنا تقوی

01 November 2021

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان قومی زبان تحریک کے زیر اہتمام کوسمو پولیٹن کلب باغ جناح لاہور میں ایک خصوصی نشست بعنوان (نفاذِ اردو میں خواتین کا کردار) منعقد کی گئی جس میں محترمہ فاطمہ قمر صدر پاکستان قومی زبان تحریک کی خصوصی دعوت پر محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لاھور نے بطور اسپیکر شرکت کی۔

 شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ اردو ہماری قومی اور مادری زبان ہے پاکستان قومی زبان تحریک نفاذ ِ اردو کے لئے جو کاوشیں کررہی ہے وہ قابلِ تعریف ہیں ۔ تقریب میں موجود دیگر مقررین کو مخاطب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ بیشک ہمیں اپنے نظام تعلیم میں اردو کو فروغ دینا چاہیے لیکن اس سے زیادہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے ملک میں جو ہزاروں بچے تعلیم جیسے زیور سے محروم ہیں ان کو اس زیور سے آراستہ کرنے کے لیے ہم سب مل کر کام کریں اور ملک میں تعلیم کو عام کریں کیونکہ کسی بھی قوم یا معاشرے کےلئے تعلیم ترقی کی ضامن ہے یہی علم قوموں کی ترقی اور ان کے زوال کی وجہ بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں لاہور کے دانشور ، شعراء کرام اہم سیاسی اور علمی شخصیات موجود ہیں اور میں امید کرتی ہوں کے نفاذ اردو کے ساتھ ہم سب اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوۓ نفاذ علم کے لئے بھی آواز اٹھائیں گے۔ کیونکہ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی بھی صرف ایک ہی دعا تھی" رب زدنی علما" آخر میں محترمہ حنا تقوی نے پاکستان قومی زبان تحریک کے تمام اراکین اور خصوصاً محترمہ فاطمہ قمر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree