وحدت نیوز(لاہور) خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے " وحدت مذاہب اسلامی کانفرنس " کا انعقاد خانہ فرہنگ ایران میں ہوا خانہ فرہنگ کی طرف سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کو خصوصی دعوت دی گئی جس کی نمائندگی کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور نے کانفرنس میں شرکت کی ۔
کانفرنس میں لاہور کی تمام تنظیموں ، مختلف مذاہب و مسالک کے نمائندگان اور مدارسِ کے علماء نے بھرپور شرکت کی خانہ فرہنگ کی جانب سے خانم معصومہ محقق نے خواتین کی میزبانی کے فرائض ادا کئے۔ تقریب کے اختتام پر محترم جعفر روناس cultural attach,e نےمحترمہ حنا تقوی سے خصوصی ملاقات کی اور انکی آمد پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور خانہ فرہنگ میں اپنے پروگرامز کا انعقاد کرتے ہوئے ہمیں خدمت کا موقع دے گا۔