وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے شالیمار ٹاؤن کے یونٹ انگوری سکیم میں پانچ روزہ دروس کا اہتمام کیا گیا۔ دروس میں سیکرٹری جنرل خانم حنا تقوی نے تربیت اولاد پر درس دیتے ہوئے کہا کہ اگر والدین یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے کسی برائی کی طرف نہ جائیں تو وہ اپنے بچوں کو خود سے اتنا قریب کرلیں کہ بچہ گھر کے باہر دوست اور راز دان تلاش نہ کرے اور ہر اچھی و بری بات وہ صرف اپنے والدین سے کرے۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل خانم عظمیٰ نقوی ،خانم نجبہ علوی، خواہر حنا کاظمی، خواہر معصومہ محقق ، خواہر عندلیب نے اپنے اپنے فرائض کے مطابق دروس دیئے جبکہ خواہر رضوانہ نے دروس کے تمام انتظامات بخوبی انجام دئیے دروس میں خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی بھر پور شرکت کی ۔
محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لاہور نے نابالغ بچے اور بچیوں کو روزے کی فضیلت بتاتے ہوئے بچوں کے اندر روزہ رکھنے کا شوق کو بیدار کیا اور انہیں فرضی روزہ رکھوایا پھر نہایت خوبصورت انداز میں ان بچوں کی روزہ کشائی کی اور اختتام میں ان بچوں کو تحائف پیش کئے اور دعا کی گئی کہ اللّٰہ ہم سب کے روزے قبول و منظور فرمائے اود ان نابالغ بچوں کے روزوں کا اجر و ثواب ان کے مرحومین کو اور شہدائے ملت جعفریہ کو پہنچے۔