وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے المجلس علمی و تربیتی گروپ کے دوسرے سالانہ تربیتی کورس کا اختتام ، نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔ المجلس علمی و تربیتی گروپ کے تربیتی کورس کے دوسرے سال کے اختتام پر پندرہ رمضان المبارک ولادت امام حسن مجتبی علیہ سلام کے دن پہلی پانچ پوزیشن حاصل کرنے والی ممبران کے نام اعلان المجلس علمی و تربیتی گروپ کی مسئول اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی نے کیا ۔
گذشتہ سال ماہ شوال سے شروع کیا گیا ماہانہ تربیتی ورکشاپ کا یہ سلسلہ ماہ شعبان المعظم میں اختتام پذیر ہوا جس کے مطابق پورے سال میں نو ورکشاپس کا انعقاد ہوا ہر ورکشاپ تین یا چار موضوعات پر مشتمل تھی اساتذہ کرام نے تفسیر قران ، تاریخ اسلام ، قصص القران ،اور احکام دین کے موضوعات پر مفید دروس دیے ۔
رواں سال اچھی کارکردگی دکھانے والی مومنات کے لیے مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زھرا نقوی کی خصوصی ھدایت پر اسناد ،کتب و نقدی کا اہتمام کیا گیا جو کہ کچھ دنوں تک خواھران تک پھنچادی جایئں گیں ۔مومنات کا استقبال اور جوش و جذبہ دیکھتے ھوے اس سال بھی انشاءاللہ دروس کے سلسلے کو کورس کی شکل میں جاری رکھیں گے۔
گروپ کی مسئول خانم سیدہ معصومہ نقوی کا کھنا تھا کہ اس پر مسرت موقع پر میں تمام پوزیشن حاصل کرنے والی خواھران کو تھہ دل سے مبارکباد دیتی ھوں نیز اپنی گروپ ایڈمنز خواہر سیدہ عرفہ عباس اور خواہر سیدہ زینب بنت الھدی کی شکرگزار ھوں جو اس دوران بھرپور معاونت سر انجام دیتی ہیں اللہ تعالی ہمیں علم و آگہی کے میدان میں بڑھ چڑھ کر کام کرنے کی توفیق عطا فرماے۔ آمین