وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن رضویہ یونٹ کی جانب سے ''سعودی بمباری اور مظالم کا شکار '''یمن کی نہتی مظلوم عوام ''' کے حق میں اور دوشمن کے نیست و نابودی کے لیے '' دعائے جوشنِ صغیر'' کا اہتمام ، رضویہ امام بارگاہ '' شاہِ کربلا'' میں، ''جنت البقیع'' کے سامنے، صحنِ امام بارگاہ میں دعا کی قبولیت و باریابی کے لیے کھلے آسمان تلے کیا گیا. جسمیں علاقے کے علاوہ اور دوسرے یونٹز کی خواتین نے بھی بچوں کے ساتھ شرکت کی. دعائیہ پروگرام کا باقائدہ آغاز تلاوت حدیثِ کساء سے '' خواہر زرین'' نے کیا. پھر '' خواہر رجاء'' نے ''بارگاہ امامِ وقت،[ع] '' میں نذرانہ منقبت پیش کیا. جس کے بعد '' محترمہ خواہر سیما'' نے بارگاہِ خداوندی میں باقائدہ طور پہ دعا کا آغاز ''دعائے سلامتئ امام زمانہ[ع]'' سے کیا اور پھر '' دعاے جوشنِ صغیر'' کی تلاوت فرمائی. دورانِ دعا '' مصائبِ محمدﷺ وآلِ محمدﷺ'' بھی جاری رہیے.اور مسلسل ''مظلومینِ یمن'' کے لیے ، '''سعودی بربریت و ظلم و ستم'' سے نجات کے لیے گریہ و ذاری کے ساتھ ''فتح و کامیابی و کامرانی'' کی دعا جاری رکھی گئ.پروگرام کا اختتام ''دعائے تعجیل امامِ زمانہ[ع] اور دعائے فرج'' سے کیا گیا.جسکے بعد شرکاء میں تبرک تقسیم کیا گیا