خانم تحسین شیرازی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی شعبہ خواتین کا دورۂ جنوبی پنجاب و خیبر پختونخواہ

13 January 2016

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی کوآرڈینیشن کمیٹی کی رکن خانم تحسین شیرازی ان دنوں جنوبی پنجاب اور لوئرخیبرپختونخواہ کے تنظیمی دورے میں مصروف ہیں ان کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین اپر پنجاب کی سیکریٹری جنر ل خانم نرگس سجاد بھی موجود ہیں ، خانم تحسین شیرازی نے وحدت نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے اپنے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے دورے کا مقصد پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی دین دار اور باحیاء خواتین کو نظم کی لڑی میں پرونا ہے،ایم ڈبلیوایم فقط مردوں کیلئے نہیں بلکہ خواتین سمیت تمام طبقات حیات سے تعلق رکھنے والوں کی نمائندہ جماعت ہے ، موجودہ حالات میں اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے خواتین کو منظم کرنا بے انتہا ضروری ہے، اس حوالے سے مرکزی کوآرڈینیٹر برائے شعبہ خواتین خانم زہرا نقوی کی خصوصی ہدایت پر ہم نے ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، بھاولپوراور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف اضلاع کے دورہ جات کا آغاز کیا ہے،انشاء اللہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی خواتین کو سیاسی ، اجتماعی اور معاشرتی شعور سے آگاہ کرکے قومی دہارے میں شامل کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree