مرکزی سیکریٹریٹ ایم ڈبلیوایم میں دوروزہ تنظیمی وتربیتی ورکشاپ برائے خواتین کا انعقاد،علامہ ناصرعباس جعفری کا خطاب

08 February 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی دوروزہ تربیتی ورکشاپ میں صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے دیگر حصوں سے خواتین نے شرکت کی، مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقدہ ورکشاپ میں خواتین کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اعلی تعلیم اور تربیت یافتہ خواتین نسلوں کو معاشرے میں ممتاز و بلند مقام عطا کرتیں ہیں۔دین حق کی سربلندی میں خواتین کامثالی کردار تاریخ اسلام کا روشن باب ہے۔واقعہ کربلا میں خواتین کا عزم و حوصلہ ہمارے لیے بہترین درس ہے۔عورتوں کو اسلام نے وہ عزت عطا کی جو اس سے پہلے معاشرے میں نہیں تھی۔خاندان کی تربیت میں خواتین کے کردار کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔مرکزی کو آرڈینیٹر زہرا نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب ایران میں امام خمینی کے حکم پر مستورات پیش پیش رہیں ۔کسی بھی تحریک میں مستورات کی عدم موجودگی سے خاطر نتائج کی طرف بڑھنا قدرے مشکل ہوتا ہے۔ ہمیں دین کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے۔خانم زہرا نقوی نے تنظیمی فعالیت پر زور دیتے ہوئے خواتین کو میدان عمل میں موجود رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ خانم طاہرہ نجفی  اور خانم طیبہ اعجاز نے بھی اظہار خیال کیا اور ضلعی سطح پر خواتین کی تربیتی ورکشاپس کی منظوری دی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree