خیرالعمل فاونڈیشن پاکستان ہیڈ آفس میں میلاد مسعود رسول اکرم ﷺ اور امام جعفر صادق ؑ کا انعقاد

09 January 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) خیرالعمل فاﺅنڈیشن پاکستان کے ہیڈ آفس میں رسول خدا فخرا نسانیت کے عنوان سے میلاد کی تقریب کا اہتمام کیا گیاایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی ،چیئرمین خیرالعمل فاﺅندیشن نثار علی فیضی ، مرکزی سیکر ٹری روابط ملک اقرار حسین،علامہ علی شیر انصاری نے گفتگوکی اشعار پڑھے اور دعا کرائی۔

 

علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ رسول اللہ تمام عالمین کے لیے رحمت ہیں جس جس عالم میں اللہ کی ربو بیت قائم ہے اس اس عالم میں رسول اللہ واسطہ فیض ہیں، انسانیت کی پامال قدروں کو عروج پیغمبر خدا کی ذات سے حاصل ہوا اور انسانیت کے بھٹکے ہوئے قافلے کو اوج ثریا تک پہنچا دیا انکی سیرت کی اتباع میں انسانیت کی نجات ہے ۔عید میلادالبنی امت مسلمہ کے لیے سب سے بڑی خوشی کا دن ہے آج شیعہ اور سنی بھائیوں کا ملکر رسول اکرم کا میلاد منانا اسلام و ملک دشمن قوتوں کی ناکامی اور امت مسلمہ کی وحدت کا ثبوت ہے۔

 

چیئرمین خیرالعمل فاﺅنڈیشن نثار علی فیضی نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ عاشقان مصطفی آج میلاد مصطفی منا کر پوری دنیا کو یہ بتلا رہے ہیں کہ اسلام امن،انسانیت اور سلامتی کا دین ہے عاشقان محمد عشق رسول میں اپنے کردار،زبان اور عمل کے ذریعے دین کا حقیقی چہرہ لوگوں کو دکھاتے ہیں لیکن بد قسمتی سے آج اسلام کے چہرے کو بھی مسخ کرنے کی سازشیں عروج پر ہیں جواسلام ،دین، جہادا ورتکبیر کے ساتھ انسانیت کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں رسول اللہ کے فرمان کے مطابق بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کے لیے بہتر ہو ہمیں آج اپنے کردار اور اطوار کے ذریعے سے دوسروں کے لیے جائے پناہ ،جائے امن و سلامتی اور جائے محبت وآتشی کا پیکر بننا پڑے گا اور یہی عشق مصطفی کا تقاضا ہے انسانیت کی سسکتی اور تڑپتی آہوں کو اللہ کے احکامات اور رسول اللہ کی سیرت کی روشنی میں سہارا دینا ہو گا آخر میں شرکاءمیں مٹھائی تقسیم کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree