خیر العمل فاﺅنڈیشن نے مختصر مدت میں بین الاقوامی سطح پر قابل اعتماد ادارہ بننےکا اعزاز حاصل کیا ہے،علامہ غلام حر شبیری

14 February 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) امریکہ سے آئے معروف عالم دین  علامہ غلام حر شبیری نے کہاکہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن الٰہی تحریک کے لیے بہترین زمینہ سازی کر رہی ہے اس کے رفاحی منصوبہ جات عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اس حوالے سے اس ادارہ کی خدمات قابل قدر و لائق تحسین ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں مختصر دورے کے دوران مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے ہیڈ آفس میں اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارہ نے بہت مختصر عرصہ میں فعالیت کرکے ملک کے اندر اور باہرمقیم پاکستانیوں کا اعتماد حاصل کیا ہے اب ضروری ہے کہ اپنی مزید فعالیت اور کارکردگی کے زریعے اس اعتماد میں اضافہ کرے۔عام آدمی کو دین اور تربیت سے پہلے زندہ رہنے کے لیے ضروریات زندگی درکار ہوتی ہے اس لیے ہمیں اجتماعی جدوجہد و الٰہی قدروں کو پروان چڑھانے کے لیے ان کے فراہمی کا خصوصی اہتما م کرنا چاہیے ۔

 

ان کاکہنا تھا کہ  اسلام تحریکوں کے مسئولین خود ان امور کے متولی ہوتے ہیں اور ان کاموں کو اپنے ہاتھوں سے انجام دیتے ہیں یہی آئمہ کی روش رہی ہے کہ خود اپنے کندھوں پر غلہ رکھ کر محتاج و درمندوں کے دروازوں پر جاتے ان کی حاجت روائی کرتے ہمیں بھی خود ضرورت مندوں تک پہنچنا چاہیے اور ان کے دکھوں و دردوں میں شریک ہونا چاہیے ۔ہمیں ان امور کی انجام دہی کے لیے مالیاتی امور کو بہت منظم کرنا ہو گا ۔ لوگوں میں وجوہات شرعیہ ، صدقات ، خیرات ، فطرہ اور دیگر عطیات کی ادائیگی کا صحیح شعور اجاگر کرنا ہو گا۔ اس سلسلے میں خیرالعمل فاﺅنڈیشن آگاہی مہم چلائے اور لوگوں کو ان زمہ داریوں کی طرف متوجہ کریں اسلام کے یہ فرائض و واجبات اگر ادا ہونا شروع ہوجائیں تو معاشرے میں خیر کے کام بہت منظم ہو جائیں گے اور کو ئی بھی ضرورت مند پریشان حال نہیں ہوگا۔

 

 اس موقع پر خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے چیئر مین نثار علی فیضی نے خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے فلاحی پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی اور تکمیل شدہ اور جاری منصوبوںکی تفصیل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ خیراالعمل فاﺅنڈیشن پاکستان میں مستضعفین کی اماجگاہ بن رہی ہے اور ہمارے منصوبہ جات سے ہزاروں لوگ استفادہ کررہے ہیں ۔اجلاس میںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شوریٰ عالی کے سیکرٹری علامہ حیدر عباس عابدی مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، پنجاب کے صوبائی سیکرٹی جنرل علامہ عبدالخالق اسدی گلگت استور کے مرکزی خطیب و نامور عالم دین علامہ امیر حیات اور جامعتہ الرضا کے مدرس علامہ علوی بھی شریک ہوئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree