خیرالعمل فاؤنڈیشن سنٹرل کور کمیٹی کا اجلاس، گلگت میں ہاؤسنگ سکیم کے تحت مکانات کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کا فیصلہ

28 January 2015

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین خیرالعمل فاؤنڈیشن نثارعلی فیضی کی زیر صدارت سنٹرل کور کمیٹی کا اجلا س ہوا جس میں گلگت میں ہاؤسنگ سکیم کے تحت مکانات کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اسکے علاوہ ڈی آئی خان میں بھی تعمیرات کے آخری مرحلے میں موجود ہاؤسنگ کالونی کے فوری تکمیل کے بعد افتتاح کرنیکا فیصلہ بھی ہوا جس میں مرکزی قائدین شرکت کرینگے ۔اجلاس میں خیرالعمل فاؤنڈیشن کے رفاہی منصوبوں کے لیے 2015-16 کے مجوزہ بجٹ کی تیاری جس میں قدرتی آفات وسانحات،تعلیم،صحت، یتیموں کی کفالت ، عمومی رفاہ، تعمیر مساجد و قرآن سنٹرز ،ووکیشنل سنٹرز اور فراہمی آب کے منصوبوں کے لیے فنڈز کی جمع آوری کی حکمت عملی مرتب کی گئی تاکہ تمام شعبہ جات کے لیے علیحدہ علیحدہ بجٹ مختص کر کے منصوبوں کو بر وقت تکمیل تک پہنچایا جا سکے مجوزہ بجٹ کو آئندہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا بجٹ میں پاکستان کے تمام صوبوں بشمول ریاست کشمیر کے لیے سینکڑوں منصو بوں پر کام کرنے پر غور کیا ۔چیئر مین خیرالعمل فاؤنڈیشن نے تمام شعبہ جات کو اس سلسلے میں اپنی منصوبہ بندی مکمل کرنیکی ہدایات کرتے ہوئے جلد رپورٹس پیش کرنے کا کہا ۔

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین خیرالعمل فاؤنڈیشن نثارعلی فیضی نے کہا کہ خیرالعمل فاؤنڈیشن کی پاکستان میں فعالیت ایم ڈبلیو ایم کے اجتماعی امور میں بے پناہ اہمیت رکھتی ہے ادارے کے اب تک کے کاموں سے کئی علاقوں بلخصوص پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں جماعت کی تشکیل اور زمینہ سازی میں بھر پور مدد ملی ہے قومی جماعت کی تشکیل کے نتیجے میں عوام کا بنیادی مسائل ومشکلات کے لیے مراجعہ بہت زیادہ ہے اور ان توقعات پر پورا اترنے میں آج اگر ہم کچھ کردار ادا کر رہے ہیں تو اس میں ہمارے مخیر حضرات،اداروں اور ٹیم کی انتھک کاوشوں کا بہت بڑا عمل دخل ہے ایک الہی جماعت کے لیے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ان امور پر خاطر خواہ کام کا ہونا حکمت عملی سے عین مطابقت رکھتا ہے ۔انشاء اللہ خیرالعمل فاؤنڈیشن انسانی خدمت کے جذبے کے تحت رفاہی کاموں کے جال کو مزید وسیع کریگی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree