خیرالعمل فاونڈیشن متاثرین تھر کی بحالی کیلئےسندھ بھر میں امدادی کیمپ لگائے گی، نثار فیضی

18 November 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری فلاح وبہبود نثارعلی فیضی نے سندھ کے صوبائی سیکر ٹری فلاح وبہبود سید امتیاز شاہ بخاری کو تھر کے قحط زدہ علاقوں میں فوری طور پر میڈیکل ٹیمیں اور خوراک بھجوانے کی ہدایات کیں اسکے علاوہ سندھ کے اہم علاقوں میں متاثرین تھر کے لیئے امدادی کیمپس بھی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔نثارعلی فیضی نے کہا کہ تھر کی موجودہ صورتحال حکمرانوں کی عوامی مسائل میں عدم دلچسپی اور اقتدار و اختیار کی آپس میں کھینچا تانی کا نتیجہ ہے اسکے علاوہ پارٹیوں کے اندر موجود کرپشن اوربیورو کریسی میں سفارشی افسروں کی نامزدگی نے عوام کی حالت کو اس نہج پر پہنچا دیاہے نیز ہمارے بلدیاتی نظام میں تمام وسائل کا نیچے کی سطح پر نہ پہنچنا بھی اس بد انتظامی کی ایک بڑی وجہ ہے موجودہ بحران کے حوالے سے گزشتہ دنوں صوبائی وزیر کی طرف سے مرتب کی گئی رپورٹ نے ان حقائق سے پردہ اٹھانے میں اور چور بازاری کوسمجھنے میں کافی مدد دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تھر کے پیاسے باسیوں کے لیے پینے کے پانی کی بیس ہزار سے زائد بوتلیں دی گئی مگر صرف چار ہزار بوتلیں تقسیم ہوئیں باقی گودام میں پڑی استعمال کے قابل نہیں رہیں  اسی طرح رپورٹ میں بتا یا گیا کہ جاپان کی حکومت نے تھر کے لیئے جدید سہولتوں سے لیس موبائل ڈسپنسر یاں فراہم کی گئی لیکن متعلقہ محکمہ یہ جدید ڈسپنسر یاں فعال نہیں کر سکا اسی طرح رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سے قحط سالی سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیئے گندم کی تین لاکھ اور آٹھ سو بوریاں متعلقہ افسران کے حوالے کی گئی مگر وہ غریب لوگوں میں تقسیم کرنے کے بجائے با اثر سیاسی شخصیات ،کارندوں اور افسران نے آپس میں تقسیم کر کے اوپر سب اچھے کی رپورٹ دے دی ۔نثار علی فیضی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے پہلے بھی تھر کے عوام کو مشکل وقت سے نکالنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا تھا اب بھی موجودہ صورتحال میں مجلس وحدت مسلمین کا فلاحی شعبہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن تھر کے قحط زدہ اور زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم لوگوں کی مدد کے حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کریگا انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے تھر کے مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے تمام کے تما م دعوے پانی کے بلبلے ثابت ہوئے اور آ ج بھی تھر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے جو کہ ،وفاق ،سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی غفلت اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اصل میں حکمرانوں کو غریب عوام کے مسائل سے سروکار ہی نہیں ہے سب کے سب اپنا اقتدار بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree