وحدت نیوز (کراچی) دکھی انسانیت کی خدمت ایم ڈبلیوایم کا نصب العین ہے، ایم ڈبلیوایم عوام کے دکھ سکھ کی ساتھی جماعت ہے، خدمت خلق سے کسی صورت بے توجہ نہیں ہوسکتے ، سخت سردی سےمتاثرہ شہریوں کیلئے جیکٹس ، گمبل اور گرم ملبوسات کی تقسیم اسی سلسلے کی کڑی ہے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید عارف رضا زیدی نے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سے ضرورت مند افراد میں گرم ملبوسات کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا نشان حیدر ساجدی، احسن عباس رضوی ، شعیب رضوی، ممتاز مہدی ، کاظم نقوی ، محمد علی زیدی ودیگر رہنما بھی موجود تھے ۔عارف رضا زیدی نے کہاکہ گرم ملبوسات کی تقسیم کے دوسرے مرحلے میں ملیر کے مضافاتی علاقوں ماوری گوٹھ، گہرام بگٹی گوٹھ، یوسف عارفانی گوٹھ، فیوچر کالونی ، پپری گوٹھ ، بگٹی گوٹھ اور جعفرطیار سوسائٹی کے دو سو ضرورت مند گھرانوں میں جیکٹس اور کمبل تقسیم کیئے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم عوامی خدمت کے بے شمار منصوبوں پر کام کررہی ہے جس میں صحت، تعلیم، منصوبہ فراہمی آب، مساجد ومدارس ودیگر شامل ہیں ، یہ تمام امور خیریہ مخیر حضرات کے تعاون سے ہی پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیں ۔ خیر العمل ویلفیئراینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین فلاحی امور کی انجام دہی کیلئے مخیر حضرات سے زیادہ سے زیادہ تعاون کا طلبگار ہے۔