وحدت نیوز(لاڑکانہ) وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے صدر منصب علی کربلائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاراچنار ضلع کرم تحصیل اپر کرم کے علاقے تری منگل میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 7 بے گناہ اساتذہ کو بیدردی سے قتل کیا گیا واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں ان کے خلاف پاکستان کے ریاستی اداروں کو سخت آپریشن کا اعلان کرنا چاہیے،ہم نے ہزاروں لاشیں اٹھائیں لیکن کبھی بھی پاکستان کے اندر شیشہ نہیں توڑا پرامن احتجاج کیا دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی ہے، اپر کرم کے علاقے تری منگل کے مقامی گورنمنٹ ہائی سکول میں ڈیوٹی پر مامور اہل تشیع پاراچنار کے سات 7 بے گناہ اساتذہ کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا۔
یہ اساتذہ اپنے دور دراز علاقوں سے ان ظالموں کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے جایا کرتے تھے۔ قوم تری منگل سے ان کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ ان کا مقصد اپنا فرض منصبی ادا کرنا تھا تعلیم کے علمبردار ٹیچرز پر گولیاں برسائیں گئی ان کو بیدردی سے شہیـــد کیا گیا اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس المناک واقعہ پر پوری پاکستانی قوم غم زدہ ہے ہم پاکستان کے ریاستی اداروں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تعلیم دشمن دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر سخت آپریشن کا اعلان کیا جائے۔