امت مسلمہ نے صبر سے کام لیا،اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیا تواسرائیل سے چھٹکارا پا لےگی،علامہ اعجاز بہشتی

14 July 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد چیپٹرکے زیر اہتمام غزہ پر جاری صیہونی جارحیت اور حملوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کا انقعاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا، کانفرنس کا عنوان ’’زخمی زخمی قدس پکارا اب تو مسلم جاگ خدارا‘‘رکھا گیا تھا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کےمرکزی  رہنما علامہ اعجاز بہشتی نے کہا کہ قرآن نے دشمن اسلام یہود و نصاریٰ کے ساتھ دوستی سے منع کیا ہے۔ یہ پیغام خدا کا ہے کہ یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناو۔ ہمارا دشمن یہود ہے، ہمیں اس دشمن حقیقی سے مقابلہ کے لئے قرآن سے رہنمائی لینا ہوگی۔ جس طرح اللہ نے موسی علیہ السلام کو کہا تھا کہ فرعون سے نجات پانا چاہتے ہو تو اللہ سے مدد مانگو۔

 

علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ آج اسی طرح ہم اسرائیلی ظلم و ستم سے پریشان ہیں۔ ہمیں آج بناوٹی اسلام کو ترک کرکے حقیقی اسلام کا دامن تھامنا ہوگا۔ جب ہم نے صبر سے کام لیتے ہوئے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیا تو اسرائیل سے چھٹکارا پا لیں گے۔ کیوں آج مسلمانان عالم معصوم بچوں پر ہونے والے اسرائیلی ظلم و ستم پر خاموش ہیں۔ قرآن کہہ رہا ہے کہ اگر تم اللہ کی رسی کو پکڑو گے تو خدا تمہارے دشمن کا خاتمہ کر دے گا اور تمہیں حکومت عطا کرے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree