شہید حسینی کا نام ہمارے درمیان اتحاد و وحدت کا ضامن ہے، فرزند شہید قائد، حسین الحسینی

05 اگست 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے فرزند سید حسین الحسینی نےمجلس وحدت مسلمین کے تحت اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں ناصران ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سلام پیش کرتا ہوں سربراہ مجلس وحدت مسلمین اور ان کی ٹیم کو اور تمام پیروکاران شہید حسینی کوجو دور دراز کے علاقوں سے یہاں تشریف لائے ہیں اور شہید کی فکر کو زندہ رکھنے میں کردار ادا کر رہے ہیں، اکتیس سال بعد بھی اگر یہاں لوگ موجود ہیں تو یہ شہید حسینی کی محبت کا نتیجہ ہے، شہید حسینی کا نام ہمارے درمیان اتحاد و وحدت کا ضامن ہے، شہید کا نام ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم ایک ہو جائیں۔

شہید کا پروگرام ایک رسم کی شکل تک نہ رہے بلکہ شہید کے وحدت کے پیغام میں منتقل ہونا چاہیئے، ہمیں شہید کے پیغام کو سمجھنا ہوگا، امام خمینی نے بھی تاکید تھی کہ ہم شہید کی فکر کو زندہ رکھیں، سب کو اتحاد و وحدت کی طرف آنا پڑے گا، اپنے درمیان تمام اختلاف ختم کرنا ہوں گے، ہر جگہ پروگرامات ہوتے ہیں لیکن الگ الگ، اس کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے شہید کی فکر کو نہیں سمجھے، اگر ہم شہید کے خون سے تجدید عہد کرنا چاہتے تو ایک ہونا ہوگا، یہ سوچنا ہوگا کہ ہم نے اکتیس برسوں میں کیا کھویا اور کیا پایا؟، ضرورت اس امر ہے کہ ہم شہید کے پیغام کو سمجھتے ہوئے اپنے اختلافات کو ختم کر دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree