ایم ڈبلیوایم کی جانب سے میانوالی میں ایتام پروجیکٹ کی رقوم مستحقین میں تقسیم

24 اپریل 2020

وحدت نیوز(میانوالی) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی دو روزہ دورے پر میانوالی پہنچ گئے، جہاں اُنہوں نے میانوالی شہر میں ایتام پروجیکٹ کی رقوم مستحقین میں تقسیم کیں۔ اس موقع پر صوبائی کوارڈینیٹر المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل جنوبی پنجاب سید زعیم حیدر زیدی اور ضلعی سیکرٹری جنرل میانوالی سید عابد حسین عابدی بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے اس موقع پر ایتام پروجیکٹ میں شامل افراد میں ماہانہ وظائف کے ساتھ ساتھ دودھ بھی تقسیم کیا۔

علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث ملک کی ستر فیصد آبادی جو غربت، ناداری اور سفید پوشی کی زندگی بسر کر رہی ہے، وہ متاثر ہوئی ہے، اس وقت ملک میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے، مخیر حضرات اس موقع پر آگے بڑھیں اور مستحق و نادار افراد کی معاونت کریں، الحمداللہ دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ المجلس ڈیزاسٹر مجنیمنٹ سیل کے پانچ ہزار سے زائد والنٹیئر ملک بھر میں عوامی خدمت میں مصروف ہیں اور اب تک ملک بھر میں ستر ہزار کے قریب افراد میں راشن اور کھانا تقسیم ہوچکا ہے، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تمام تنظیمی سرگرمیوں کو معطل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree