رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانبب سے فسلطینی مجاہدین کی فتح واسرائیل کی شکست پر امت مسلمہ کو مبارک باد

22 مئی 2021

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈٰسک) رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے ۱۲ روزہ مقاومت میں شاندار کامیابی پر ملت فلسطین اور امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔ رہبر انقلاب کے تہنیتی پیغام کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سلام ہو مظلوم اور طاقتور فلسطین پر، سلام ہو فلسطین کے غیور اور شجاع جوانوں پر، سلام ہو کامیاب اور مقاومت کرنے والے غزہ پر، سلام ہو حماس، جہاد اسلامی اور فلسطین کے دیگر سیاسی اور جہادی گروہوں پر۔

عزیز و قدیر اللہ نے جو مدد اور عزت فلسطینی مجاہدوں کو عطا کی اس پر اسکا شکر ادا کرتا ہوں، اور جنہوں نے شہید دیئے انکے دلوں کو سکون و اطمئنان، شہداء کے لئے رحمت و بشارت، زخمیوں کے لئے شفائے کامل کا طلبگار ہوں اور ان تمام افراد کو ظالم صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف کامیابی پر مبارکبار پیش کرتا ہوں۔

ملت فلسطین ان چند دنوں کے امتحان میں سرخرو ہوئی۔ وحشی اور بھیڑیا صفت دشمن اس بات کو سمجھ چکا ہے کہ فلسطین کے متحد قیام کے سامنے وہ کچھ نہیں کرسکتا۔

مغربی کنارے اور قدس کی غزہ، ۱۹۴۸ سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے اور دیگر کیمپس کے ساتھ مل کر مقاومت نے فسلطین کے مستقبل کو دکھا دیا ہے۔

ان ۱۲ دنوں میں جابر ریاست نے غزہ پر بڑی مصیبتیں ڈھائیں اور اپنے عمل سے ثابت کیا کہ فلسطینیوں کے متحد قیام کے مدمقابل اپنی ناتوانی کے اثر سے، جو دیوانگی اور ذلت پر مبنی کردار اپنایا اس نے پوری دنیا میں لوگوں کے ذہنوں کو اس غاصب ریاست کے خلاف کیا اور یہ معرکہ اسرائیل کی پشت پناہ عرب حکومتوں اور بالخصوص ظالم امریکہ کی نسبت لوگوں کے دلوں میں مزید نفرت کا سبب بنا۔

ظلم کو جاری رکھنا اور جنگ بندی کی درخواست دونوں ہی دشمن کی شکست ہیں۔ وہ مجبور ہوا کہ شکست کو قبول کرے۔
یہ خبیث ریاست اس سے زیادہ کمزور ہوگی۔ فلسطینی جوانوں کی آمادگی، اور جہادی اقدار کی قدرت کا اظہار، قوت میں مستقل اضافہ فلسطین کو روز بروز قدرتمندتر اور غاصب دشمن کو زیادہ سے زیادہ کمزور اور بدحال کرے گا۔

جھڑپوں کا آغاز کرنا اور عارضی طور پر روکنا فلسطین کے جہادی اور سیاسی زعماء کی تشخیص پر مبنی ہے، لیکن تیاری کرنا، میدان میں طاقتور رہنا کسی تعطیل کا شکار نہیں ہوسکتا۔

غاصب ریاست اور اسکے مزدور رہائشیوں کی بدمعاشی کے خلاف قیام میں "شیخ جراح" کا تجربہ فلسطین کے غیور مسلمانوں کے لئے ہمیشہ دستور العمل رہنا چاہئے ہے۔

درود ہو "شیخ جراح" کے جوان مردوں پر۔
اسلامی دنیا مکمل طور پر مسئلہ فلسطین کی نسبت ذمہ دار ہے اور اسکی نسبت دینی ذمہ داری رکھتی ہے۔ سیاسی عقل اور حکمرانی کے تجربے بھی اس شرعی حکم کی تائید اور اس پر تاکید کرتے ہیں۔

مسلمان حکومتیں ملت فلسطین کی حمایت میں سچائی کے ساتھ میدان میں آئیں۔ چاہے عسکری قوت بڑھانے میں، چاہے مالی مدد میں کہ جس کی آج ماضی سے زیادہ ضرورت ہے، چاہے عمارتوں اور گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں۔

ملتوں کا احتجاج اور اس ظلم پر سوال اس دینی اور سیاسی مطالبے کا پشت پناہ ہے۔ مسلمان ملتیں اس ذمہ داری کا مطالبہ اپنی حکومتوں سے کریں۔ خود عوام بھی اپنی حیثیت کے مطابق مالی اور سیاسی مدد کرنے کی ذمہ دار ہے۔

ایک اور اہم ذمہ داری، اس دہشتگرد اور سفاک صہیونی حکومت کے مظالم پر سزا کا مطالبہ ہے۔ ہر بیدار ضمیر اس بات کی گواہی دے گا کہ ان ۱۲ دنوں میں جس طرح فلسطینی بچوں اور عورتوں کو قتل کیا گیا، یہ بغیر سزا کے نہیں رہنا چاہئے ہے۔

غاصب ریاست کے سارے ذمہ دار اور ظالم نیتن یاہو کے خلاف عالمی عدالتوں میں کاروائی ہونی چاہئے ہے اور انہیں سزا سنانی چاہئے ہے۔ اور یہ کام اللہ کی قدرت سے انجام پائے گا، واللہ غالب علی امرہ۔

جمعہ ۹ شوال ۱۴۴۲
۲۱ مئی ۲۰۲۱
سید علی خامنہ ای

ترجمہ: سید روح اللہ رضوی (قم)



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree