ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام شہدائے اسلام کی یاد میں شمعیں روشن، شہدائے کو خراج عقیدت پیش

06 جنوری 2023

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیر اہتمام پاکستان اور عالم اسلام کے عظیم شہدا کو خراچ تحسین پیش کیا گیا، اس موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کی گئیں۔ تقریب سے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے خطاب کرتے ہوئے عظیم شہدا ولایت و مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا اور مدافعین حرم و شہدائے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔ مقررین نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ عارف حسین الحسینی، قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس و دیگر کی عظمت کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہید شہادت کے بعد اپنی قوم پر دور رس اثرات مرتب کرتا ہے۔ شہید قوم کی غیرت کا نشان ہوتا ہے اور لہو دے کر انسانیت کو زندہ کرتا ہے.

انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرم نے اپنی گزشتہ تقریروں میں کیا کہ ہم نے 7ہزار  رب ڈالر اس ریجن کے حالات خراب کر دیئے ہیں مگر یہاں ہمیں شکست ہوئی جس کی بڑی وجہ خطہ میں موجود عالم اسلام کے ہیروز ہیں، انہوں نے کہا شہد قاسم سلیمانی امت مسلمہ کے ہیرو ہیں آج یہاں یاد کیے جانے والے شہدا میں حاج قاسم سلیمانی اور ان کے رفقا کی شہادتیں خصوصی پیغام رکھتی ہیں، جنھوں نے شیطان بزرگ امریکا، اسرائیل اور اس کے سامراجی اتحادیوں کی ناک میں تادم مرگ نکیل ڈال کر رکھی۔ اس موقع پر شہدائے پاکستان کو خصوصی طور پر خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree