The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایکس xپر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال ،اقتصادی بدحالی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے۔ دہشت گردی کے عفریت نے گزشتہ تین دہائیوں میں پاکستان کو جو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اس کا ازالہ کسی بھی طور ممکن نہیں۔
انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کی انتہائی حساس معاملات میں غیر سنجیدگی اس امر کی دلیل ہے کہ وزارت عظمی کے منصب پر ایک نااہل شخص براجمان ہے جسے اہم قومی امور پر آئیں بائیں شائیں کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے اپیکس کمیٹی سے بے بنیاد اور خود ساختہ گفتگو کر کے عوام میں اپنی شخصیت کو مزید داغ دار کیا ہے۔ آگ و بارود کا کھیل کھیلنے والے شدت پسندوں اور دہشت گردی کے بجائے ، عدالتوں میں اس وقت سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس نام نہاد جمہوریت نے بدترین آمریت کو بھی شرما دیا ہے۔
ایم ڈبلیوایم پنجاب کی شوریٰ کا اجلاس، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی کی خصوصی شرکت اور خطاب
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کا صوبائی شوریٰ کا اجلاس لاہور میںمنعقد ہوا جس میں ضلعی عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنی کارکردگی رپورٹس کو پیش کیا، اس کے بعد مرکز سے نمائندگی کے لیے مرکزی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے شرکت کی اور اپنے خصوصی خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی تناظر میں جو حالات پیدا ہو رہے ہیں اور پاکستان کے اندر جو اس وقت حالات موجود حالات کچھ جنم دیا جا رہا ہے اس وقت ہم ہماری ذمہ داری بہت بڑھ جاتی ہے کہ ہم اپنی تنظیم کے اندر رہتے ہوئے اپنے حال اور مثبت کردار پیش کریں ملک کو درپیش چیلنجز اور ملک میں نامنی اور عالمی خطے کے اندر جو حالات اس وقت سامنے آرہے ہیں خصوصا فلسطین غزہ کے اندر اور اسرائیل کی بربریت اور مظلوم فلسطینیوں کے بارے عالم اسلام کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہےکے اندر جو ایک خاموشی کی لہر ہے اس میں پاکستان پاکستانیوں اور خصوصا مجلس وحدت مسلمین کی جو ذمہ داران اور مسولین ہیں ان پر ایک بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنا فعال کردار ادا کرے اور اپنے ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں۔
وحدت نیوز(سجاول)مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول سٹی سجاول یونٹ کی تنظیم نو کے سلسلے میں مولاناعلی نواز لغاری متفقہ طور پر بھاری اکثریت سےمجلس وحدت مسلمین سٹی یونٹ سجاول کے صدر منتخب ہوۓ،صدر سمیت سات رکنی کابینا سے چیف آرگنائیزر مختیار احمد دایو نے ضلعی آرگنائیزنگ کمیٹی فیاض حسین شیخ، غلام قادر لوھار،سیدغلام حسین شاھ ضلعی معاون حاجی مظفر علی لغاری کے ساتھ حلف لیا ،مسجد حسینی سجاول میں سجاول سٹی سمیت قریبی علائقوں سے مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، منتخب صدر کو مبارکباد کا سلسلا جاری رہا۔
کابینہ سٹی یونٹ سجاو ل میںصدر مولانا علی نواز لغاری، نائب صدر،عبدالعزیز باگل ،جنرل سیکریٹری ذاکر حسین سولنگی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری:محمد شریف لغاری ،سیکریٹری فلاح بہبود:انصاف علی گاڈیہی، سیکریٹری میڈیا سیل:حسن رضا سولنگی ،سیکریٹری روابط: شھزاد علی لغاری شامل ہیں۔
وحدت نیوز(سجاول)مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول میں تنظیم سازی کے سلسلے میں تحصیل شاھ بندر کے شہر لاڈیوں کی مرکزی امام بارگاہ و مسجد میں مجلس وحدت مسلمین لاڈیوں یونٹ کی آرگنائیزنگ باڈی تشکیل دی گئی، چیف آرگنائیزر مختیار احمد دایو نے آرگنائیزر سکندر علی چاوڑو ،ناتھو خان چاوڑو عبدالخالق چاوڑو اور شاکر حسین چاوڑو سے حلف لیا۔
اس موقعےپے ضلعی آرگنائیزر فیاض حسین شیخ ، آرگنائیزر زین العابدین ،ضلعی معاون حاجی مظفر علی لغاری، صدر ایم ڈبلیو ایم یونٹ چوہڑ جمالی علن حسینی، متولی امام بارگاہ محمد حسن چاوڑو اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی مجلس کی طرف سے لاڈیوں کے لۓ خطیب جمع اور عشرہ محرم کے لۓ خطیب مھیا کیا جائیگا۔
وحدت نیوز(اصفہان )مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کا ایک روزہ معلوماتی و زیارتی دورہ،اس دورے، میں امام زادہ سید محمد کی زیارت اور شھید محسن حججی کی قبر پر طلاب کے ہمراہ حاضری دی گئی۔
دورے کی ابتدا زیارت امام زادہ سید محمد سے کی گئی ، زیارت کے بعد نماز ظہرین ادا کی گئی جس کے بعد وہاں کے امام جماعت حجت الاسلام والمسلمین آقای محمد کمالی کے ساتھ خصوصی نشست رکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 17 جون 2024 مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے عید قربان اور شھید منیٰ فخرالدین کی برسی کی مناسبت سے ایک تفریحی و معلوماتی دورہ کا انعقاد کیا گیا۔
نشست میں طلباء کو حجت الاسلام والمسلمین آقای محمد کمالی نےاس عظیم امام زادے کی تاریخ اور تعلیمات سے آگاہ کیا۔ انہون نے طلباء سے مخاطب ہوکر کہا کے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم ان مقدس مقامات کی زیارت کریں اور ان کے توسل سے ہم خدا کے قریب ہو جائیں ، انہوں نے آیت اللہ بہجت کا حوالہ دے کر فرمایا کہ وہ کہتے تھے کے ہمیں اختیارا ان مقدسات کی زیارت کو ترک کرنا نہیں چاہئے ، اور انہوں نے طلباء کی کامیابی کے لئے بھی دعا کی۔
امام زادہ سید محمد کی زیارت کے بعد طلباء کے ہمراہ شھید محسن حججی کی قبر پر حاضری دی گئی اور وہاں پر شھید منیٰ فخر الدین کی برسی کے حوالے سے نشست کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس نشست میں برادر سید اسرار عباس نے شھید کی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شھید راہ شھید حسینی کے پیرو تھے ،سر زمین پاکستان میں شھید عارف الحسینی کی بزرگ تمناؤں کا منارہ تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شھید منیٰ کی شھادت کاسبب برات مشرکین بنا اور مرحوم شھید، قائد وحدت ناصرملت کے دائیں بازو تھے۔
سر زمین گلگت بلتستان میں انقلابی روح نوجوانوں جوانوں میں شھید منیٰ کی مرہون منت ہے شھید منیٰ مجلس وحدت مسلمین کو مرکز مقاومت کا حصہ سمجھتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شھید منا پیرو نائب بر حق امام زمان علیہ السلام حضرت امام الخامنئی تھے شھید منیٰ ہمیشہ نظام ولایت فقیہ کی ترویج میں رہے نظریہ امامت پہ چلتے ہوئے سر زمین وحی و امن میں جام شھادت نوش کیا۔
ان کے بعد شھید محسن حججی کی زندگی کے حولے سے برادر محسن رضا نقوی نے گفتگو کی ،جس میں انہوں نے پہلے شھید کو مقدس مقامات کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی پیش کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ شھید کی سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی میں بھی یقین کامل کے درجے پر تھے ہے ،جس طرح شھید حججی کی وصیت میں ملتا ہے کہ وہ ولی فقیہ کو امام زمانہ کا نائب برحق مانتے تھے۔
نشست کے اختتام پر دورے میں شرکت کرنے والے طلباء نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے مسئول کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے دورے کے دوران ایک تفریحی مقام پر طلاب عزیز کے لئے دسترخوان کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے محروم و مظلوم طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے انشاء اللہ انکے حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب صوبائی شوری کے اجلاس کی صدارت علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔
اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی ،نائب صدور سید انعام زیدی، غلام اصغر تقی ،سید ذعیم ذیدی، سید علی رضا بخاری ،عاطف سرانی، حسنین انصاری اور صو بے بھر کے ضلعی صدور موجود تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ ہم موجودہ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں موجودہ بجٹ عوام کے لیے زہر قاتل ہے اس کے اثرات آئندہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کے طوفان کی شکل میں سامنے آئے گا اس لیے فی الفور موجودہ بجٹ تجاویز واپس لے اور عوامی بجٹ بنائے مجلس وحدت اپنی عوامی جدوجہد جاری رکھے گی اور پاکستان میں عوامی جمہور کی بحالی اور آئین پاکستان کی بحالی ہماری جدوجہد کے بنیادی نکات ہیں۔
اس موقع پر ضلعی صدور سید ساجد حسین نقوی، عمر فاروق ایڈووکیٹ، سید شفقت کاظمی، مولانا مظہر حسین ،سید اظہر عباس، مزمل عباس، پروفیسر عابد حسین ،بلال جعفری، نیاز حسین، فخر نسیم صدیقی ،زاہد سوری، اسد عباس، سید ناصر عباس شاہ، الیاس حسین شاہانی، صابر حسین بھٹہ سمیت اراکین صوبائی شوریٰ نے شرکت کی ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی نائب صدور علامہ شیخ ولایت حسین جعفری عیوض علی ہزارہ ضلعی رہنما حاجی غلام حسین اخلاقی فرید احمد ڈاکٹر لیاقت علی ہزارہ و دیگر نے بلوچستان کے ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ صوبائی صدر نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی وفات پر ان کے فرزند سینیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی، ارباب سلیمان کاسی و دیگر ورثاء اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے تعزیت کی۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے تاثرات بک میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ارباب عبدالظاہر کاسی نے طویل سیاسی جدوجہد کی ضیائی آمریت کے خلاف جدوجہد کے دوران جیل کاٹی اور 2012 میں عسکریت پسندوں نے ارباب عبدالظاہر کو اغواء کیا۔ آپ عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے عوام کی آواز بنے۔ ان کی وفات پر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کاسی قبیلے اور مرحوم کے خاندان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(جہلم)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع جہلم کی جانب سے تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی اور پرنسپل جامعہ بعثت و رکن نگران کونسل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ مولانا مہدی کاظمی صاحب نے خصوصی خطاب کیا ضلعی صدر محترمہ تحسین زہرا کی دعوت پر ٹوبہ کے علاقے کی ذاکرات نے کانفرنس میں شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی سیکریٹری تحفظ عزاداری فہیمہ زینب نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا مقررین نے محرم الحرام میں مقصد قیام امام حسین علیہ السلام اور ام المصائب جناب زینب بنت علی سلام اللہ علیھا کے پیغام کو عوام تک پہنچانے اور حالات حاضرہ سے مجمع کو آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
انہوں نے کہا کہ منبر امام حسین علیہ السلام سے خطاب کرنے والے کے کاندھوں پر تمام مجمع کے افکار اور شعور کو بیدار کرنے کی ذمہ داری ہوتی ہے ذاکرات و معلمات کو داد و تحسین اور بانیان کی رضا و خوشی حاصل کرنے کے بجائے خداوند متعال و امام حسین علیہ السلام کی خوشنودی کے طلبگار بننا چاہئے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس و دیگر قائدین کا صدرنیشنل پریس کلب اسلام آباد اظہر خان جتوئی کے والد بزرگوار کی رحلت پر اظہارافسوس وتعزیت ۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، سید ناصر عباس شیرازی، مظاہر شگری سمیت دیگر ایم ڈبلیوایم قائدین نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر اظہر خان جتوئی کے والد بزرگوار امداد حسین خان جتوئی کے انتقال پر دلی افسوس ہوا ہے۔
اظہر خان جتوئی اور انکے برادران مہدی حسن خان جتوئی اور حیدر خان جتوئی سمیت تمام سوگوار خانوادہ گرامی کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ خدا وند متعال صدقہ چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا اللہ
وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی اور مجلس علمائے مکتب اہلبیت کے نائب صدر علامہ اقبال بہشتی نے قائد اسلامی تحریک پاکستان اور بزرگ عالم دین علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی اور ان کے داماد سید تہذیب الحسن کی ناگہانی وفات پر تعزیت کی۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئےفاتحہ خوانی بھی کی اور مرحوم کے لواحقین کے لئے صبر اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔