The Latest
وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی اپنے بیان میں کہا ہے کشمیرمیں انڈین آرمی کی بربریت جاری ہے کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کی سسکیاں ناقابل برداشت ہوتی جار ہی ہیں کہ کشمیری مسلمان بہن بھائیوں پر ہونے والے ظلم و بربریت پر حکومت پاکستان کی خاموشی حکمرانوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ہم حکومت پاکستان ، یو این او اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بربریت کو جلد از جلد بند کرائے اور ہندوستانی آرمی پر جنگی جرائم کا سلامتی کونسل میں مقدمہ چلایا جائے۔ اور انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے حقوق کی جدو جہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ اور ہر فورم پر مظلومین کشمیرکی ہمایت جاری رکھیں گے۔
وحدت نیوز(مٹیاری) مجلس وحدت مسلمین کا کارکن ہونے کے جرم میں مٹیاری کے گاؤن تعلقہ ھالا یوسی کرم خان نظامانی گاؤن ملوک خان لغاری میں محمد خان لغاری کے گھر اور دکانوں پے رئیس وڈیرہ علی احمد نظامانی کی ایماءپرسیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے پولیس ایس ایچ او ھالا عبیداللہ رند کے سربراہی میں حملہ جس مین مشہور گینگ وار جعفر سھتو کے درجنو ں غنڈے بھی شامل تھے کے ساتھ حملہ کیا،حملہ آوروں نے چار دوکانیں مسمار کیں اور جاتے جاتے 50 بوری گندم، ایک لاکھ 50 ہزار کا سامان ٹریکٹرٹرالی میں لے کر فرارہوگئے، پولیس نے ایف آئی آر کاٹنے سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ محمد خان لغاری ایم ڈبلیوایم کا ہمدردہے اور اس پر وڈیرہ علی احمد نظامانی نے یہ ظلم گذشتہ برس ضمنی انتخاب میں ایم ڈبلیوایم امیدوار سید فرمان شاہ کی حمایت کےسزاکی صورت میں کیا ہے،علی احمد نظامانی کے ہمراہ ڈیڑھ سو کے قریب مسلح غنڈے تھے جنہوں نے نا فقط مردوں بلکہ بچوں اور خواتین کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا،جبکہ اس واقعے میں علی احمد نظامانی کو ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے بعد ملازمین کی بھی مدد حاصل ہے جنہوں نے محمد خان لغاری کی بستی کا پانی بند کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی کے جو واقعات اس وقت رونما ہو رہے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔عالم اسلام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہاہے۔ تہذیب یافتہ ہونے کے دعویدار ممالک مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے مرتکب ہو رہے ہیں۔کشمیر،یمن،لبیا اور عراق سمیت دیگر ریاستوں میں مسلمان سنگین تر ین صورتحال سے دوچار ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھارتی فوج کا سلوک درندوں سے بھی بدتر ہے۔بھارتی حکومت کا کشمیریوں سے خود ارادیت چھیننا عالمی قوانین سے انحراف ہے۔اسی طرح یمن میں جاری قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی حیران کن اور تشویشناک ہے۔بحرین میں جمہوریت پسند جماعتوں پر غیر منصفانہ پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں تاکہ حکمران من پسند طریقے سے حکومت قائم رکھ سکیں۔صدیوں سے مقیم افراد سے ان کی شہریت چھینی جا رہی ہے۔ایک اسلامی ریاست میں نماز جمعہ پر پابندی لگائی جانا عالم اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی ہر شخص کا بنیادی حقوق ہے ۔کوئی بھی قانون کسی کو مسجد، چرچ یا مندر جانے سے نہیں روک سکتا۔ریاست کی طرف سے اتنقامی کاروائیوں کا اس سے بڑھ کر ہو کیا ثبوت ہو گا کہ ممتاز مذہیبی رہنما علامہ عیسی قاسم سے ان کی شہریت چھین لی گئی اور خمس و زکوۃ کو منی لانڈرنگ کا نام دے دیا گیا۔یمن سے کشمیر تک ہر جگہ مسلمان مظالم و بربریت کا شکار ہیں لیکن عالمی ضمیر مکمل طور پر بے سدھ پڑا ہے۔اسرائیلی غاصب و ظالم حکومت ہے جس نے ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو موت کے گھا ٹ اتارا ۔آج آل سعود اپنے اعلی سطح وفد ان کے پاس بھیج رہا ہیں جودنیا بھر کے مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔عرب ممالک میں عرب مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے لیکن عرب لیگ بھیگی بلی بن بیٹھی ہے۔اس کی خاموشی عالم اسلام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ ہم بحرین سمیت دنیا بھر کے ان تمام مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جو حکومتی مظالم اور بربریت کا شکار ہیں۔
بھوک ہڑتالی کیمپ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات حوصلہ افزا ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سے ہماری بات چیت جاری ہے۔جیسے ہی ہمارے مطالبات پر عمل درآمد ہو گا ہم یہاں سے اٹھ کر چلے جائیں گے۔خیبر پختونخواہ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہاں ہمارے بیشتر مطالبات پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔ پارہ چنار، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان،کوہاٹ اور شاہ خیل کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے تاہم کے پی کے صوبائی حکومت کی تساہل پسندی ہمارے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ مجرمان کے خلاف مقدمات کی پیروی میں حکومت کی طرف سے عدم دلچسپی انصاف کے حصول کی راہ میں رکاوٹ ہے جسے دور کیا جانا چاہیے۔اس طرح خیبر پختونخواہ میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں مسلسل پیش وپس ہمارے لیے شکوک و شبہات کا باعث بن رہا ہے۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ پنجاب میں بھی ان کے مطالبات پر جلد ہی عمل درآمد شروع ہو جائے گی۔علامہ ناصر عباس نے میڈیا کو بتایا کہ 7 اگست کواسلام آباد میں تحفظ پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہو گا جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی، فرقہ واریت، لسانیت اور ظلم سے پاک پاکستان مجلس وحدت مسلمین کا عزم ہے اور انشاءاللہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طویل جدوجہد رنگ لائے گی۔ جس معاشرے میں انصاف ختم ہوجائے وہ انسانوں کے قابل نہیں رہتا، ہمارے حکمران اس وقت ظلم کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں مظلوموں کی آہوں، فریادوں اور سسکیوں کی کوئی پرواہ نہیں، بہت جلد ظلم کا خاتمہ اور مظلوم کی جیت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، محمد اصغرتقی، سید عدیل عباس زیدی، سید فرخ مہدی، علی رضا طوری، مہر سخاوت اور دیگر موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اس وقت حقیقت بن چکی ہے، کچھ نادیدہ قوتیں مجلس وحدت مسلمین کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں دراصل یہ نادان احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ اس وقت مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کی ہر فورم پر بھرپور نمائندگی کر رہی ہے۔ اس وقت جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک کے مظلوم طبقات مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور 7 اگست کو اسلام آباد میں عظیم الشان اجتماع کرے گی اور حکومت وقت کو اپنے مطالبات منوانے پر مجبور کر دے گی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل سید میثم عابدی نے سید مراد علی شاہ کو سندھ کے 27 ویں وزیراعلٰی منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نو منتخب وزیراعلٰی کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کے قیام اور دہشت گرد و تکفیری عناصر کے خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن کا آغاز کریں گے۔ نو منتخب وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری جنرل میثم عابدی نے کہا کہ امید ہے کہ مراد علی شاہ کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کیخلاف بے رحمانہ آپریشن کئے بغیر کراچی سمیت صوبے بھر میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا، لہٰذا تکفیری دہشت گرد عناصر اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کراچی سمیت صوبے بھر میں آپریشن کیا جائے، امید ہے کہ نومنتخب وزیراعلٰی مراد علی شاہ اس حوالے سے اپنی اہم ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھائیں گے۔ سیکرٹری جنرل کراچی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کراچی سمیت صوبے بھر میں فرقہ واریت اور نفرتوں کے بیج بونے میں مصروف تکفیری دہشت گرد عناصر سے واقف ہے، امید ہے کہ نومنتخب وزیراعلٰی وطن عزیز کے استحکام، سالمیت اور بقاء کیلئے تکفیری دہشت گرد عناصر کے خاتمے کو اولین ترجیح دیں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کال پر ۲۲ جولائی ملک گیر روڈ بلاک کی کامیابی سے گھبراھٹ کی شکار پنجاب حکومت کی ایماء پر واں را دارام ملتان روڈ رینالہ خورد کی بندش کا بھانہ بنا کر ڈی پی او اوکاڑہ کی طرف سے مجلس وحدت مسلمین اوکاڑہ اور قصور کے عہدیداران کارکنان اور شرکاء روڈ بلاکنگ پر مقدمہ میں نامزد تیس کارکنان و اسیران نے ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس سے یکجہتی کے لئیے اسلام أباد بھوک ہڑتال کیمپ کا دورہ کیا اور ناصر ملت سیے خصوصی ملاقات کی اس موقعہ پر مرکزی کابینہ کے اراکین مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید أسد عباس نقوی ، صوبائی سیکرٹری جنرل سید مسرت حسین کاظمی ، علامہ عبد الخالق اسدی اور مقامی کثیر تعداد نے اسیران کا گرمجوشی سے استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کیں ،اس موقعہ پر اسیران نے ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ھر حکم پر لبیک کہنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسیران سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ مجھے اپنے مجاھد مبارز کارکنان پر فخر ہے، مجلس وحدت مسلمین اوکاڑہ اور قصور کے عہدیداران نے ھمیشہ مرکز اور صوبہ کی کال پر لبیک کہا ھے جس کی جتنی قدر دانی کی جائے کم ھے ھم اپنے کارکنان کو کبھی بھی تنھا نھی چھوڑتے اور حقیقت میں کارکنان کے اعتماد پر جماعتیں اور تحریکیں چلتی ہیں ،بعد ازاں ناصر ملت نے اسیران کو تحائف دئے جس کے بعد اسیران کے اعزاز میں سینٹرل سیکٹریٹ میں عشائیہ دیا گیا مرکزی افس میں بھی سٹاف اور علماء نے اسیران کا پر تپاک استقبال کیا ،عشائیہ میں مرکزی کابینہ ، صوبائی سیکرٹری جنرل ، اراکین شوریٰ عالی نے بھی شرکت کی اور اسیران کے عزم اور جرأت کو خراج تحسین پیش کیا۔