The Latest
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے انتظامیہ کی جانب سے علمدار روڈ پر واقع قومی و مذہبی املاک کی دکانوں کو سیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کو قوم کے اثاثوں کی قبضہ گیری کی اجات ہرگز نہیں دیں گے۔ پاکستان میں چوری چھپے کارروائی کرنے کا جو رواج پروان چڑھ رہا ہے، یہ نہ صرف نئے تنازعات جنم دے گا بلکہ حکومت اور عوام کے درمیان دوریوں میں مزید اضافہ کرے گا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن نے علمدار روڈ پر واقع تاریخی عمارات جن میں جامعہ امام صادق علیہ السلام، ہزارہ عیدگاہ اور تنظیم نسل نو اسکول شامل ہیں، کو قانونی طور پر الاٹ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی فلاح کیلئے ان مقامات کا مثبت استعمال کیا جا رہا ہے، تاہم متروکہ وقف املاک کی جانب سے ان قومی و مذہبی عمارات کو قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے عام انتخابات میں ہمیں بدترین دھاندلی کے ذریعے نمائندگی سے محروم کیا گیا، اور اب ہمارے قومی و مذہبی اثاثوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑنا جانتے ہیں۔ کسی بھی شخص کو ہمارے حقوق کی پامالی کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم ہر میدان میں ان مظالم کا مقابلہ کریں گے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن کریم کے قصے ہماری ہدایت اور تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ طلباء کی صلاحیتوں میں اضافہ ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے قرآن کریم اور دینیات کے طلباء کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ معاشرے کے بہترین انسان وہ ہیں جو قرآن کریم پڑھیں اور پڑھائیں۔ کمسن بچوں کی دینی تعلیم و تربیت اہم فریضہ ہے۔ کمسن بچوں کو قرآن کریم کی تلاوت اور تجوید کے ساتھ ساتھ قرآنی تعلیمات اور قرآنی قصوں سے آشنا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حسن قرائت اور چھوٹی سورتوں کے حفظ کے ذریعے بچوں کی قرآن کریم سے محبت اور تعلق میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر بچوں کے لئے قرآن کریم سے حضرت آدم علیہ السلام اور ان کے دو بیٹوں ہابیل علیہ السلام اور قابیل کا قصہ بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی قصے ہماری ہدایت اور تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں لاکھوں طلباء و طالبات قرآن و دینیات سینٹرز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان مراکز کے نصاب اور اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔ یہ بچے ہماری قوم اور ملک کا مستقبل ہیں۔ ان کی بہتر تعلیم و تربیت ملک کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ تقریب میں مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ کے اساتذہ مولانا سید علی عمران نقوی، مولانا نور حسین اندرزگو و دیگر بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین ضلع کرم کے ضلعی آفس میں ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، شرکاء اجلاس نے تنظیم سازی کے حوالے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب کئی عناصر کا مجموعہ ایک ہو کر مربوط طریقے پر کام کرتا ہے اسے نظام کہتے ہیں، تنظیم سازی ایسا طریقہ کار ہے جس میں مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے ایک مربوط نظام کے تحت مل جل کر کام انجام دیا جاتا ہے، یعنی تنظیم سازی کے معنی انفرادیت کو اجتماعیت کی شکل دے کر ترقی کے رشتے سے منسلک کرنا ہے۔
رہنماوں کا کہنا تھا کہ تنظیم سازی میں منصوبہ بندی ایک بنیادی اساس ہے، منصوبہ بندی سے مراد ایسے امور کا خاکہ تیار کرنا ہوتا ہے جس کو انجام دینا ہو اور ان طریقوں کو معلوم کرنا ہے جس سے مطلوبہ مقاصد حاصل ہو سکیں۔ منصوبہ بندی میں بنیادی طور پر حصول مقاصد کے حوالے سے یہ طے کرنا ہوتا ہے کہ کیا کرنا ہے، کون کرے گا، کیسے کرے گا، کب اور کہاں کرنا ہے؟ اس میں ان امور کو طے کیا جاتا ہے۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قم آمد کے موقع پرمدرسہ حجتیہ قم المقدس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی جانب سے ” نقش مجلس وحدت مسلمین در سیاست پاکستان و حالات حاضرہ” کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے لوگوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شخصیت سے اپنے بھرپور عشق اور عقیدت کا اظہار کیااس موقع پر شیعہ علماءکونسل کے وفد نے بھی خصوصی شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی بابصیرت قیادت ہمارے لئے ایک عظیم نعمت ہےجو بھی آپ سے وابستہ ہوا، اسے عزت ملی، اگر یمن، حماس اور حزب اللہ والے امریکہ کے ساتھ مل جاتے تو عزت کے بجائے یہ کمزور اور ضعیف ہو جاتے۔انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی حمایت میں عزت ہے۔ ہم ہمیشہ مظلوموں کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ایک عظیم رہبر، اور بابصیرت فقیہ کے دور میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ایک ایسا رہبر جو تمام ظالموں و جابروں کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے۔ جو بھی اس الٰہی رہبر اور الٰہی نظام کے ساتھ جڑ گیا وہ طاقت ور بن گیا۔
انہوں نے کہا کہ انصار اللہ کو دیکھ لیں، حزب اللہ کو دیکھ لیں، جس اسرائیل کو ناقابل شکست سمجھا جاتا تھا اس کے غرور کو انہوں نے خاک میں ملا دیا۔ دنیا ایک تاریخی موڑ سے گزر رہی ہے۔ پاور و طاقت اسوقت ویسٹ سے ایسٹ کی ظرف شفٹ ہو رہی ہے۔ ہمیں اس راستے سے رکاوٹیں دور کرنی چاہیے۔ اس خطے کا سیاسی جغرافیہ تبدیل ہو رہا ہے۔ داعش، شام، عراق، یمن کی لڑائی اس لیے تھی کہ امریکہ اپنا مطلوبہ سیاسی جغرافیہ بنانا چاہتا تھا۔ لیکن رہبر معظم کی سٹیریٹجی کی وجہ سے وہ شکست کھا چکا ہے۔ غزہ کے اندر اسرائیل شکست کھا چکا ہے۔ رہبر معظم کی ڈیفنس اسٹریٹیجی کی وجہ سے ایران طاقت ور ہو گیا ہے۔
سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ کا مقصد جہان اسلام میں نفرتیں، تکفیریت پھیلانا اور تفرقہ پھیلانا اور شیعوں کے خلاف سازشیں تھیں۔ امریکہ چاہتا تھا سب کو شیعوں اور ایران کے خلاف اکھٹا کیا جائے، لیکن رہبر کی اسٹریٹیجی کی وجہ سے شیعہ و سنی ایک ہو گئے، آج جو تشیع کو کامیابی مل رہی ہے وہ سیاسی اسلام کی وجہ ہے، نجف سے آیت اللہ سیستانی فرماتے ہیں اہل سنت ظاہراً بھی اور واقعا بھی مسلمان ہیں، حکیم امت امام خمینی نے فرمایا تھا جو شیعہ سنی میں تفرقہ پھیلاتا ہے نہ شیعہ ہے نہ سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک عزیز پاکستان کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ ہمارے ملک میں خلل ایجاد کرے اور مداخلت کرے۔ پاکستان میں جو بھی باہر سے حکومت کرے ہم اسکے مقابلے میں کھڑے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ و دیگر ممالک کو کوئی حق نہیں کہ ہمارے ملک میں حکومت کریں۔ ہماری اپنی آزاد خارجہ پالیسی، داخلی خودمختاری اور اپنے ملک کے فیصلے ہم خود کریں گے۔ آخر میں حوزہ علمیہ میں موجود علماء سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حوزے میں موجود علماء سے گزارش ہے آپ سیاسی اسلام کے بارے، لاقانونیت کے بارے، ظلم کے بارے، اتحاد کے بارے میں بات کریں، خواتین پہ ظلم ہو رہا ہے، جیلوں میں خواتین پہ تشدد ہو رہا ہے، آواز اٹھائیں ہم کربلا والے ہیں، خون کے آخری قطرے تک ظالم کے خلاف ہیں۔
سیمینار کے بعد بڑی دیر تک لوگ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مل کر انہیں سینیٹر بننے کی مبارکباد دیتے رہے اور مجلس وحدت کی کامیابیوں کو سراہتے رہے۔ اتنا اچھا اور منظم پروگرام منعقد کرنے پر مجلس وحدت مسلمین قم کا شعبہ یقینی طور پر مبارکباد کا مستحق ہے۔
وحدت نیوز(مظفر آباد) مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان خطیب ولایت علامہ اعجاز حسین بہشتی کا دو روزہ دورہ کشمیر کے موقع پر صوبائی شوری کے اجلاس میں شرکت، اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ابتدائی کلمات صوبائی صدر علامہ سید یاسر سبزواری صاحب نے ادا کئے جس کے بعد اضلاع اور یونٹس کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ظہرین کی نماز کے بعد نشست کا دو بارہ آغاز کیا گیا جس سے خطیب ولایت مرکزی سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے خطاب کیا، اس موقع پر صوبائی صدر ڈاکٹر علامہ یاسر سبزواری اور صوبائی و ضلعی کابینہ کے افراد موجود تھے۔
وحدت نیوز(جھنگ) حلقہ این اے 109 جھنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب ممبر قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی اپنے حلقے کے معززین اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ آمد ، صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ اور پرنسپل جامعہ ہذٰا مولانا سید روح اللہ کاظمی سے ملاقات ۔
شیخ وقاص اکرم نے ایم ڈبلیوایم کے تمام اراکین جھنگ کی ٹیم اور ضلعی صدر مولانا سید روح اللہ کاظمی کا 8 فروری کے انتخابات میں ان کی مکمل حمایت اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
آخر میں شیخ وقاص اکرم نے وفد کے اراکین کے ہمراہ بانی پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ وسابق صدر ایم ڈبلیوایم ضلع جھنگ علامہ سید اظہر حسین کاظمی کے مرقد پر حاضری بھی دی اور فاتحہ خوانی کی ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج قانون کی بالادستی اور آئین کے تحفظ کے لیے کی جانے والی جدوجہد میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔جس کی مجلسِ وحدت مسلمین شدید مذمت کرتی ہے۔ایک ایسی تحریک کو کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کو ہراساں کرنے یا اس جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔لاقانونیت کے ہتھکنڈوں سے آئینی بالادستی کی طرف بڑھتے ہوئے قدموں کو روکا نہیں جا سکتا۔ ہماری یہ تحریک پورے عزم و استقلال کے ساتھ اپنے اہداف کی طرف بڑھتی چلی جائے گی۔
وحدت نیوز(سکردو) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے عمائدین و سرکردگان اور ماہرین کے ہمراہ شگری بالا روڈ کی میٹلنگ پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر محکمہ کے ذمہ داران سے کام کے معیار کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ عمائدین سے بھی گزارش کی کہ عوامی نوعیت کے اس اہم منصوبے پر نگرانی رکھیں اور ٹریفک فلو اور کام کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے عمائدین کی کمیٹی کو میکانزم ترتیب دیں تاکہ کام بروقت مکمل ہو اور پبلک کو بھی کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ محکمہ تعمیرات نے یقین دہانی کرائی کہ کام اسی سال مکمل ہوگا اور معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وحدت نیوز(گلگت) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے عمائدین و سرکردگان اور ماہرین کے ہمراہ یولتر ہائے وے/ شیخ غلام محمد روڈ کی میٹلنگ پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر محکمہ کے ذمہ داران کو عمائدین کے تحفظات سے بھی آگاہ کیے۔ کلورٹس پر کام مکمل ہونے کے فورا بعد میں میٹلنگ پر کام شروع ہوا۔ عوام کے اس اہم اور دیرینہ مطالبے کو مکمل کرنے کے حوالے سے بھی محکمہ تعمیرات کے ذمہ داروں پر زور دیا۔
کم و بیش سات کلومیٹر کی یہ سڑک مکمل ہونے پر عوام کو سہولت کے علاوہ سیاحت کے بھی وسیع مواقع پیدا ہوں گے-اپوزیشن لیڈر نے کواردو قمراہ روڈ پر کام شروع کرنے میں سستی پر محکمہ تعمیرات عامہ پر برہمی کا اظہار کیا تو یقین دہانی کرائی کہ اس ہفتے میں کام شروع بھی ہوگا اور بہترین رفتار کے ساتھ معیار کو یقینی بنائی جائے گی۔
وحدت نیوز(لاہور)انجمن خدام الصوفیہ امیرملت ٹرسٹ،ختم نبوت گلوبل الائنس انٹرنیشنل اور ختم نبوت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت (ص) زیر صدارت جناب عالمی مبلغ اسلام پیر طریقت ،رہبر شریعت محبوب المشائخ الحاج پیر سید منور حسین شاہ جماعتی ، قصر امین شادی ہال علامہ اقبال ٹاون لاہور میں منعقد ہوئی ۔گول میز کانفرنس میں تمام مکاتب فکر اور مسالک کے علماء کرام ، مشائخ عظام اور مذہبی سیاسی اسکالرز نے شرکت ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب حجت الاسلام و المسلمین مولانا ظہیر الحسن کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ ۔ لاہور نے اس عظیم الشان کانفرنس میں شرکت کی ۔تمام جماعتوں کے نمائندوں نے کانفرنس سے خطاب کیا ۔مولانا ظہیر الحسن کربلائی کا تعارف مجلس وحدت مسلمین کی مذہبی سیاسی اور ایک اہم جماعت کے طور پر کرایا گیا ۔ پیر منور حسین جماعتی نے کہا کہ پیر سید صفدر گیلانی صاحب نے کل رات ان کے آنے کی خبر دے دی تھی اگرچہ وہ خود بھکر میں تشریف فرما ہیں ۔ تو مجھے خوشی ہوئی کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندہ کی شرکت کنفرم ہوگئی ہے ۔ جناب کربلائی صاحب نے بڑے مختصر مگر جامع اور خوبصورت الفاظ میں اپنا اور اپنی تنظیم کا موقف بیان کیا ہے ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔
اس گول میز کانفرنس میں جماعت اسلامی ، جمعیت علماء اسلام ، جمعیت اہلحدیث ، تحریک لبیک ،منہاج القرآن انٹرنیشنل اور دیگر کئی اہم جماعتوں کے نمائندوں نے خطاب کیا ۔ شیعہ جماعتوں میں صرف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندگی موجود تھی ۔ گفتگو کا محور و مرکز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب فائز عیسی کی طرف سے قادیانیوں کے لئے نرم گوشہ رکھنا اور ان کے خلاف فیصلے کو نظر ثانی کے لئے بھجنے کے خلاف منعقد کی گئی تھی ۔ تمام علماء کرام ,اکابرین قوم وملت ،مشائخ عظام اور پیران پیر نے چیف جسٹس کے اس اقدام کی نہ صرف مذمت کی بلکہ اسے ایک قانون پاکستان اور مسلمانوں پر حملہ قرار دیا ۔ اس عظیم الشان اجتماع کے ذریعے حکومت پاکستان اور اعلی عدلیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ قادیانیوں کے مسئلے ہم سب ایک پیج پر ہیں اور اگر اس سلسلے کوئی حرکت کی گئی تو ہم سب سڑکوں پر آئیں گے اور عوامی رد عمل دیکھائیں ۔ قادیانی کافر ہیں اور عقیدہ ختم نبوت نہ صرف ہمارا ایمان ہے بلکہ دین کی اساس ہے ۔ قرآن پاک کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے چاہیے جتنے جتن اور حربے کر لو۔ پوری قوم ہمارے ساتھ ہے ۔ ان شاءاللہ