وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے چنیوٹ کی معروف دینی درسگاہ جامع بعثت اورجھنگ میں شیعہ درسگاہ پر پولیس کے چھاپوں اور قصور میں ملکی تاریخ کے بدترین جنسی زیادتی کے  سانحات منظرعام پر آنے کی سخت مذمت کرتے ہوئےاسے قانون و انصاف کی پامالی قرار دیا ہے۔تلاشی کے دوران شیعہ مراکز سے کسی بھی قسم کا غیر قانونی مواد نہ ملنا اس امر کی دلیل ہے کہ یہ محب وطن قوتوں اور امن کی تشہیر کے مراکز ہیں، انہوں نے حالیہ دنوں پنجاب کے ضلع قصورمیں غیر انسانی اور غیر اخلاقی جرائم کے اندھوناک سانحات نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکادیا ہے، قصور میں جنسی زیادتی کی المناک داستانیں وطن عزیزکے ماتھے پر بدنما داغ بن کر ابھری ہیں ،ملک میں عدل وانصاف کے ناپید ہوجانے کے باعث اس طرح کے سنگین جرائم عام ہوتے جا رہے ہیں جو کہ عالمی سطح پر ملک وقوم کی بدنامی کا باعث ہیں، ان واقعات سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی اور ناقص اطلاعات عیاں ہو گئی ہیں،وفاقی حکومت تعصب کا عینک اتار کرمجرموں اور محب وطن شہریوں میں فرق کرنا سیکھے اور قصور میں حیوانی درندگی کا نشانہ بننے والے بچے اور بچیوں کے اہل خانہ کو فوری انصاف مہیا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا جانبدارانہ رویہ تعصب پر مبنی ہے۔صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ پنجاب پولیس کو لگام دے۔ملت تشیع کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی بجائے ان عناصر کے خلاف آپریشن کی رفتار کو بڑھایا جائے جو پاکستان کی سلامتی و بقا کے دشمن ہیں۔مذہب کی خدمت کرنے والے دینی اداروں اور کالعدم تنظیموں کے مقاصد کو پروان چڑھانے والے مدارس کو ترازو کے ایک ہی پرلے میں نہ تولا جائے۔دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو ملک دشمن مذموم عناصر تک محدود رہنے دیا جانا چاہیے۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے توازن کی پالیسی اختیار کرنا قانونی تقاضوں کے برعکس ہے۔ ملا عمر جیسے دہشت گرد کی ہلاکت کے دو سال بعد وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اس کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کے لیے طالبانی فکر کی تشہیر و ترویج کرنے والے اداروں کی نشاندہی کا یہ بہترین موقعہ ہے۔اسلام آباد جیسے حساس شہر میں دہشت گردوں کی کھلے عام حمایت کرنے والے مدارس کسی سے ڈھکے چھپے نہیں جو داعش کی وحشیانہ کاروائیوں کو برملا اسلام کا نام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملت تشیع کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا یہ سلسلہ فوری بند کیا جائے۔پوری دنیا جانتی ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ہر پلیٹ فارم پر نظریہ پاکستان کا دفاع کرنے والی ایک محب وطن جماعت ہے ۔تکفیری گروہوں کی ایما پر محب وطن دینی مراکز پر چھاپے مارنے محب وطن طاقتوں کو کمزور کرنے کی سازش ہے جسے دانشمندی اور سیاسی بصیرت سے ناکام بنایا جائے۔

وحدت نیوز (سیالکوٹ) مجلس وحدت مسلمین سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے زیرِ اہتمام پہلا دیّان امامیہ امتحان منعقدہوا جس میں طلبا ء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔بعد از نماز جمعہ امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو شیلڈ، سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے حوصلہ افزائی کی گئی۔پروگرام کے آرگنائزر ایڈووکیٹ ارتضیٰ شیرازی (سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ،پسرور) کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ اس مشن کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی سیالکوٹ کابینہ کے سیکرٹری جنرل آغا قیصر نواز، سید عامر علی نقوی (سیکرٹری میڈیا ) اور سید صدا حسین شاہ صاحب نے خصوصی شرکت کی۔آغا قیصر نواز نے اختتامیہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے جو کہ باب العلم کے پیروکار ہیں یہی ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور ہمیشہ کی طرح مجلس وحدت مسلمین دیگر قومعماری کے کاموں کی طرح تعلیم کے شعبہ میں بھی ہر طرح کے وسائل کا استعمال بھر پور بروئے کار لاتے ہوئے ان بچوں کے مستقبل کو روشن بنائیں گے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ شہید عارف حسین الحسینی کی  ستائیسویں یوم شہادت پر دعائیہ تقریب کا انعقاد،مرکزی اجتماع 9اگست کو اسلام آباد میں ہوگا،برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی کا کہنا تھا کہ علامہ عارف حسین الحسینی شہید باکردار، شجاع، باہمت شخصیت کے حامل اور اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے،پاکستان کی سرزمین پر امریکہ اور استعماری قوتوں کیخلاف اور اتحاد امت کے لئے عملی جدو جہد کے سبب دشمن نے اس عظیم شخصیت شہید کیا،لیکن دشمن اپنے ناپاک عزائم کے تکمیل میں ناکام رہے آج شہید حسینی کے لاکھوں فرزندان ان کے افکار کو زندہ کیے ہوئے عملی میدان میں ملک و ملت کی ترقی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے دن رات جدو جہد کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت،انتہاپسندی اور دہشت گردی پھیلانے والے دراصل ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے دہشت گردوں کے سیاسی سرپرستوں اور سہولت کاروں پر بھی ہاتھ ڈالنا ہو گا ،مصلحت پسندی کے شکار حکمرانوں کے ہوتے ہوئے اس عمل کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا،قوم کے پاس اس دہشت گردی کے ناسور سے مکمل نجات کے سوا کوئی راستہ نہیں،انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردی کیخلاف اس جنگ میں ہم نے اپنے شہداء کی قربانیوں کی قدر نہ کی اور دہشت گردوں کے سرپرستوں کیخلاف کاروائی میں مصلحتوں کا شکار رہا تو اس کا انجام خوفناک ہوگا،تقریب سے استاد اسدی،سید اسد عباس نقوی ،رانا ماجد علی،و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) گزشتہ روز پانچ اگست یوم شہادت قائد عارف حسینی کے موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی آفس میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کی۔تقریب میں علامہ ناصر عباس، علامہ اقبال بہشتی، علامہ اعجاز بہشتی اور علامہ علی شیر انصاری نے قائد شہید کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد شہید حسینی افکار کے حقیقی امین تھے اور اس کے عملی اظہار کے لیے ہر وقت میدان عمل میں موجود رہتے۔انہوں نے دین حق کی سربلندی اور وطن سے محبت کو ہر شے پر مقدم رکھا۔ ہمارے لیے ان کا طرز عمل مشعل راہ ہے۔

وحدت نیوز(پشاور) فرزندان شہید قائد اپنے حقیقی محبوب، ہر دلعزیز اور فقیہ قائد کی یاد میں 9 اگست کو اسلام آباد میں جمع ہوں گے اور اپنے شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کریں گے، ستائیس سال گزرنے کے باوجود بھی شہید قائد ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، ان کے افکار و مشن زندہ ہے، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین خیبر پی کے علامہ سید محمد سبطین حسین الحسینی نے اوکرزئی ایجنسی، ضلع ہنگو، ضلع کوہاٹ اور ضلع پشاور کے دورہ کے دوران علماء، عمائدین اور تنظیمی کارکنان سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر انہیں برسی شہید قائد میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

علامہ سبطین حسینی نے کہا کہ شہید قائد کی یادیں زندہ ہیں، شہید کا مشن جو ایک الہی، علوی و قرآنی مشن تھا، وہ جاری رہے گا، اور مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سےشہید قائد کے ان خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، جو شہید نے ملت کی سربلندی کے لئے دیکھے تھے۔ اور جس کے لئے شہید قائد نے چار سالہ عملی جدوجہد کی، دشمنوں نے عالم جوانی یعنی بیالیس سال کی عمر میں ہی شہید قائد کو ہم سے چھینا ، لیکن دشمن کو معلوم نہ تھا کہ ان کا جسم تو ہم سے چھینا جاسکتا ہے، لیکن ان روح، ان کی فکر اور ان کی یادوں کو ملت تشیع کے دلوں سے اور ملت اسلامیان پاکستان کے دلوں سے کوئی نکال نہیں سکتا، انشاء اللہ خیبرپختونخوا کے عوام شہید قائد کی برسی میں بھرپور انداز میں شریک ہوں گے، اور اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کریں گے، اور شہید قائد کے خون کے ساتھ دوبارہ تجدید عہد ہوگا۔ علامہ سبطین حسینی نے دورہ کے دوران اورکزئی ایجنسی میں فریقین کے مابین مسائل کے خاتمہ کے لئے بھی کوشش کی گئی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے علامہ عارف حسین حسینی شہید کی برسی کی مناسبت سے اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی پاکستان کے اندر وہ شخصیت اور وہ ہستی ہیں، جنہوں نے نظام ولایت فقہہ کو پاکستان کے اندر درست اور بہترین انداز میں منعقد کیا اور مکتب اہلبیت ؑ کے ماننے والوں کو پاکستان میں ایک شناخت، طاقت و قدرت عطا کی، جس کے نتیجے میں مکتب اہلبیت ؑ کے ماننے والے مملکت خداداد پاکستان زیادہ بہتر محافظ بن کر ابھرے۔

شہید حسینی نے اپنی جان راہ ولایت پر چلتے ہوئے قربان کی۔ شہید حسینی نے پوری زندگی شیعہ اور سنی وحدت کے لیے صرف کی، آج کے دور کے اندر پاکستان کو جن مشکلات کا سامنا کرنا ہے اُن میں مکتب اہلبیتؑ کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، وہ شہید جن کو  مشعل راہ بنایا جا سکتا ہے، جنکی زندگی اور سیرت کو آئیڈیل بنایا جا سکتا ہے، وہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور شہید علامہ عارف حسین الحسینی ہیں۔ لہذا آج کی مشکلات کا حل فکر شہید حسینی پر مشتمل ہے۔ یہ فکر جس کو ولی فقہہ کی تائید حاصل ہے، جس کے بارے میں امام خمینی نے فرمایا کہ اس فکر کی حفاظت کریں، یہ وہ فکر ہے جس پر امام خمینی نے مہر تصدیق ثبت کی۔ اس فکر پر چلتے ہوئے ہمیں پاکستان میں شیعہ سنی وحدت پیدا کرنی ہے۔ ملت تشیع کو پاکستان میں سیاسی اور اجتماعی شعور عطا کرنا ہے۔ پاکستان کے فیصلہ سازی میں ان کو شریک کرنا ہے اور دشمن اسلام اور دشمن پاکستان کا مقابلہ کرنا ہے۔

انشااللہ شہید کے پیغام پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی سر زمین پر شہید حسینی کے معنوی فرزندان اپنا کام جاری رکھیں گے اور شہید کی فکر کو زندہ رکھیں گے اور شہید کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کا نو اگست کو ہونے والا پروگرام جہاں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے ہے وہاں شہید کے افکار کو بھی زندہ رکھنے کے لیے ہے، پورے پاکستان سے شہید علامہ عارف حسین حسینی کے معنوی فرزند جمع ہو کر جہاں شہید سے اظہار عقیدت کریں گے وہاں اُنکی روح کے ساتھ تجدید عہد بھی کریں گے۔ انشااللہ پاکستان کی سر زمین پروہ سورج طلوع ہو گا جہاں شیعہ سنی تفریق نہیں ہو گی تمام مکاتب اسلامی بھاہیوں کی طرح رہیں گے، دشمن اسلام اور دشمن پاکستان کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

نو اگست کو اسلام آباد میں ہونے والا اجتماع انشاء اللہ اس بات کا غماز ہو گا ہم نے موجودہ دور کی چیرہ دستیوں میں شہید حسینی کی فکر کو نہیں چھوڑا ہے، سیاسی میدان، اجتماعی میدان،  ثقافتی میدان، ہر میدان میں، ہم نے اپنا فرٖض ادا کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree