وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما برادر نثارعلی فیضی کو مرکزی سیکریٹری تعلیم کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں ، اس بات کا اعلان مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا سیل کو جاری بیان میں کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ برادر نثا رعلی فیضی  بحیثیت مرکزی سیکریٹری فلاح وبہبود اور چیئرمین خیر العمل فاونڈیشن اپنی ذمہ داریوں سے بحسن وخوبی عہدہ براں ہوئے ہیں  ، وہ انتہائی محنتی وجفاکش کارکن ہیں اور ایم ڈبلیوایم کا اثاثہ ہیں امید کرتا ہوں کے وہ شعبہ تعلیم کی فعالیت اورایک  مضبوط شعبے کی قیام کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں گے، خدا وند متعال انکی فعالیت کو اپنی بارگاہ میں عبادت شمار فرمائے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) ہمارے معاشرے میں کھیل کے مختلف سرگرمیوں کو فروغ دینے کی سخت ضرورت ہے. کھیل ہماری زندگی کا ایک اہم جزو ہے، جس سے وابسطہ افراد ملک و قوم کی سر بلندی کا باعث بنتے ہیں۔ چیک وصول کرنے والے مختلف وفودجو کہ اظہار تشکر کیلئے MWMبلوچستان کے مرکزی آفس میں آئے تھے سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے کیااور کہا کہ گزشتہ روز ہم نے اپنے ڈی ڈی پی فنڈ سے 155 مریضوں، 37 اسپورٹس کلبوں، مختلف تعلیمی اداروں، سوشل ویلفیر آرگنائزیشنز، ہسپتالوں اور مراکز صحت میں مبلغ چار کروڈ روپے تقسیم کئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی بہت سی مثالیں موجود ہیں کہ کھیلوں سے وابسطہ افراد نے کھیلوں کے زریعے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان کھیلوں سے معاشرے میں مختلف قسم کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2014اور 2015ڈی ڈی فنڈ سے مختلف سپورٹس کلبوں ،کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ افراد میں فنڈز تقسیم کیا گیا تا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو سکے اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے ۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے دوری اختیار کرنا ہمارے لئے مختلف بیماریوں کی وجہ بنتی ہے. مختلف بیماریوں میں لوگ اس لئے بھی مبتلا رہتے ہیں کیونکہ انکی کوئی ایسی سرگرمی نہیں ہوتی جس سے وہ صحت مند رہ سکے. ان باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنے فنڈز کو مریضوں کے ساتھ ساتھ کھیل سے وابسطہ افراد میں بھی تقسیم کیا تاکہ ہماری طرف سے جتنی ہو سکے ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو اور معاشرے میں ان جیسے سرگرمیوں کو فروغ مل سکے۔

 ایم ڈبلیو ایم کی پوری کوشش ہے کہ عوام کی جتنی ممکن ہو خدمت کرے اس لئے ہمیں امید ہے کہ فنڈز کی تقسیم سے نہ صرف مریضوں کا علاج ممکن ہوسکے گابلکہ انکے قرضے بھی ادا ہوسکے نگے جنہوں نے اپنا علاج قرض لیکرکیا تھااسکے ساتھ ساتھ اسپورٹس کلبوں کو مزید ترقی کے مواقع ملیں گے، تعلیم میں ترقی ہوگی، سوشل ویلفیئر آرگنائزیشنز کو مزید خدمت کا موقع ملے گا اور ہسپتالوں اورصحت کے مراکز میں بہتری آئے گی.

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کونسلررجب علی کربلائی نے کہا ہے کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ بعض افراد مستحق مریضوں اور طلباء کے درمیان فنڈ کے تقسیم کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں. ہماری جماعت مثبت اور تعمیری تنقید کو مثبت سمجھتی ہے لیکن مخالفت برائے مخالفت کو منفی سمجھتی ہے ۔ ہم ہمیشہ اتحاد کے حمایتی رہے ہیں اور سیاسی یکجہتی پر یقین رکھتے ہیں اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلنے کو ترجیع دیتے ہیں. بیان میں ڈی ڈی پی فنڈز کے تقسیم کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز کے اعلان کے بعد ڈی ڈی پی فنڈز کیلئے علاقے کے مستحق لوگوں سے ان کے اخراجات کی فائل جمع کی جاتی ہے اور اسے منظم کرکے ڈی سی آفس بھیج دیا جاتا ہے اس کے بعد ڈی سی آفس سے ان فائلوں کی تصدیق ہوتی ہے اورجن مریضوں ،سپورٹس کلبوں یا دیگر اداروں نے اپنے فائلز جمع کروائیں انکی اچھی طرح چان بین کرکے انکے چیکس بنائے جاتے ہیں اور تمام کاروائیاں مکمل ہونے کے بعد ان افراد کیلئے چیکس ایم پی اے کو بھیج دیا جاتا ہے اور ایم پی اے اسے تقسیم کر دیتا ہے.بیان میں مزید کہا گیا کہ جس طرح ہم یکجہتی پر یقین رکھتے ہیں دوسری جماعتوں کو بھی چاہئے کہ وہ ان کاموں میں ہمارا ساتھ دے کر قوم کی فلاح میں ایک مثبت کردار ادا کرے. ہم تنقیدی نگاہ کی بھی قدر کرتے ہیں کیونکہ ان سے ہمیں ہمارے خامیوں کا پتہ چلتا ہے مگر بعض تنقیدیں بلکل بے بنیاد ہوتی ہے جسکی مثال گزشتہ روز کے اخباروں میں ملتا ہے. ہم ہمیشہ وحدت پر یقین رکھتے ہیں اور آئندہ بھی ہر میدان میں یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔

وحدت نیوز (شکارپور) وارثان شہدائے شکارپور کااہم اجلاس کاظمین امام بارگاہ شکارپور میں چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہدائے شکارپور کے ورثاء نے بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ شکارپور کو چھ ماہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے ،مگر سندہ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے۔ اس موقع پر وارثان شہداء نے متفقہ طور فیصلہ کیا کہ سندہ حکومت کی عہد شکنی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی، انہوں نے پوری قوم اور ملت کے اکابرین اور قومی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ سندہ حکومت کی عہد شکنی کے خلاف تحریک میں وارثان شہداء کا ساتھ دیں۔ وارثان شہداء نے کہا کہ سندہ حکومت کے رویئے کے خلاف لانگ مارچ ناگزیر ہوچکا ہے۔ جبکہ احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں جمعہ ۲۸ اگست کو ملک بھر خصوصا سندہ میں یوم احتجاج اور یوم سیاہ منایا جائے گا،اجلاس میں شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی، وائس چیئرمین علامہ عبدالمجید بہشتی، شہداء کے ورثاء قمر الدین شیخ، مولانا عبدالستار سومرو، سید نجف علی شاہ، سید عباس علی شاہ و دیگر نے اظہار خیال کیا۔ اس سلسلے میں مومنین اور شخصیات سے رابطہ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وحدت نیوز (ڈیرہ مراد جمالی) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے سبی، بختیار آباد ڈومکی،ڈیرہ مراد جمالی کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سبی میں آر پی او سبی انتصار حسین جعفری اور ڈی پی او انور کھیتران سے ملاقات کی۔بختیار آباد کے چیئرمین میر سیف اللہ خان ڈومکی سے ملاقات کی۔سبی اورڈیرہ مراد جمالی میں کارکنوں اور صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین انقلابی افکار کی حامل الٰہی تحریک ہے، جو باطل طاغوتی نظام کے خلاف بر سر پیکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد کے پاکستان کوآج تکفیری سوچ اور دھشت گردی سے خطرہ ہے، قوم متحد ہوکر وطن دشمنوں کا مقابلہ کرے۔ دھشت گردوں کے ساتھ رعایت ملک و قوم کے ساتھ خیانت کے مترادف ہے۔ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ضروری ہے۔ گذشتہ تین دہائیوں سے جاری دھشت گردی کے مرتکب مجرموں کو تیزی کے ساتھ سزائے موت دی جائے۔ وطن عزیز میں اسی ہزار شہداء کے وارث آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ فوجی عدالتوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معصوم شہریوں کو تحفظ دیں اور پاک وطن کی سر زمین کو دھشت گردوں کے لئے تنگ کردیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے طاقت اور تشدد کی بجائے مذاکرات اور مفاہمت کا راستہ اختیار کیا جائے۔ خان آف قلات سے ملاقات اور مذاکرات کے سلسلے میں پیش رفت خوش آئند ہے ، مگر بلوچستان مسئلے کے اصل فریق یہاں کے عوام ہیں، جو مظلومیت اور محرومیت کی عملی تصویر پیش کر رہے ہیں۔ بلوچستان سے محرومیت کا خاتمہ یقینی بناتے ہوئے 67 سالہ نا انصافیوں کا ازالہ کرنا ہوگا۔ بلوچستان کے ساحل اور وسائل پر یہاں کے عوام کا حق تسلیم کیا جائے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) شجاع خانزادہ کی شہادت پر ان کے خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں، تکفیری مائندسیٹ و کالعدم تنظیمیں اس ملک خداداد کے لیئے ناسور بن چکی ہیں ،شجاع کی شجاعت و قربانی کبھی رائیگان نہیں جائے گی ، اس ملک میں اسلام دشمن دہشتگردوں کی کوئی جگہ نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ریاستی دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کیا ، انہوں نے کہا کہ شجاع خانزادہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کمربستہ تھے، اگلی صفوں میں کھڑے دہشت گردوں کے لیئے دہشت کی علامت تھے، حکومت وقت کو اب تو یہ جان لینا چاہیئے کہ یہ کالعدم و تکفیری تنظیمیں کسی طور پر بھی اس ملک و ملت کی خیر خواہ نہیں ہیں ، یہ اپنا بنایا ہوا اسلام نافذ کرنے کے لیئے کسی کے بھی خیر خواہ نہیں ہیں ، انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیئے ضرب عضب کو ملک بھر میں پھیلایا جائے، ناسوروں کے خاتمے کے لیئے گلی گلی کی صفائی کی جائے ، جب تک ایک بھی دہشت گرد موجود ہے آپریشن نہ روکا جائے، قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، پاک فوج کے عزم و حوصلے کو سلام کرتے ہیں ۔ شجاع خانزادہ کی خدمات تا زیست یاد رکھی جائیں گی ، ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کی بلندی درجات و پسماندگان کے صبر جمیل کے لیئے دعا گو ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree