وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکریٹری علامہ اعجاز بہشتی نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ، ۶ ستمبر ہمارے لٗے باعث فخر کا دن ہے اور ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان کو شان و شوکت سے منانا ہماری شرعی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

یوم دفاع یعنی اس دن کو منانا ہے جس دن وطن عزیز پاکستان کے بہادر اور غیور افواج نے اس پاک سر زمین کی خاطر جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا اور بھارت کے ناپاک عزائم کو کو خاک میں ملا دیا اور فاتح قرار پائے۔

یوم دفاع کے دن ہمیں چاہیے کہ پاک فوج کے جوانوں کو ان کی بہادری اور ان کی قربانی پر خراج تحسین پیش کریں اور پاک فوج کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کے ان بہادور بیٹوں کو بھی نہیں بھولنا چاہئے جنہوں نے اس سرزمین کی حفاظت کی خاطرمختلف محازوں پر اپنے جانوں کی قربانی پیش کی، چاہئے وہ دشمن کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر شہید ہوئے ہوں یا کراچی ، کوئٹہ، گلگت بلتستان کی سر زمین پر بے گناہ شہید ہوئے ہوں ، پاکستان کی سر زمین پر بے گناہ شہید ہونے والے ہر شہری کو یاد کرنا اور ان کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

خانوادہ شہداء کی حصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ ملک عزیز کے لئے قربانی دینے والوں کے حوصلہ بلند ہوں اور دشمن کے حوصلہ پست ہوں اور دشمنوں اپنی ہر سازش میں ناکام ہوں ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکرٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی نے نارتھ کراچی سرجانی امام بارگاہ میں شہید عرفان حیدر کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ملت جعفریہ اس قوم کی امانت ہے جس کی خون کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان بنے سے اب تک اس پاک سر زمین کے لئے سب سے ذیادہ قربانی مکتب تشیع کے جوانوں نے دی ہے، پاکستان کے دشمنوں کی ہمیشہ سے یہی خواہش رہی ہے کہ ملک عزیز میں فرقہ واریت کو فروغ ملے مگر مکتب تشیع نے آئے روزاپنے بے گناہ محب وطن جوانوں کے جنازے اٹھائے ہیں لیکن کبھی فرقہ واریت کو فروغ نہیں دیا۔

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ طالبان ، داعش اور ان جیسے دیگر دہشت گرد تنظیمں زمانے کے خوارج ہے جن کا مقصد صرف اور صرف اسلام کے روشن چہرہ کو مسخ کرنا اور مسلمانوں میں تفرقہ بازی کرنا ہے۔اسلام امن کا گہوارہ ہے ان سفاک دہشت گردوں کا سلام سے دور کا بھی تعلق نہیں ہیں یہ دہشت عالمی طاقتوں کا پیدا کردہ ہیں جو پیٹرول ڈالر سے پلتے ہیں اور مسلمانوں میں فتنہ و فساد پھیلاتے ہیں اور بے گناہوں کا قتل عام کرتے ہیں ان دہشت گردوں کی اور ان کی سر پرستی کرنے والوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ تما م عالم اسلام کو بے دار اور متحد رہنے کی ضرورت ہے تاکہ اسلام کے خلاف اس منظم سازش کو ناکام بنایا جاسکے ہمیں چاہیے کہ ہم امن و بھائی چارگی کو فروغ دیں اور ہمارے صفوں میں موجود کالی بیڑوں کے چہروں کو بے نقاب کریں۔ جب تک ہم پاکستان میں متحد نہیں ہونگے اور پاکستان کی کامیابی اور ترقی کے لئے مل کر کام نہیں کرنگے تب تک ہم کامیاب نہیں ہوسکتے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل عباس علی نے کہا ہے کہ قومی سطح کی پالیسیوں کو نا صرف معاشرتی ضروریات اور موجودہ صورتحال کا عکاس ہونا چاہیے بلکہ عوام کے حقیقی مسائل و مشکلات کے پائیدار حل کا ضامن ہونا چاہیے ۔ یہ پالیسیاں محض فائلوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان پر عمل در آمد کرکے ان کے ثمرات عوام تک پہنچانا ضروری ہیں۔ حقیقی جمہوریت کا مطلب عوام کے یکساں حقوق اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے تاکہ معاشرے میں نابرابری کی صورتحال ہی پیدا نہ ہوں۔ تاریخ و سیاست کے مستندمفکرین کا منصب سیاست اور حق حکمرانی کو معاشرے میں اخلاقی لحاظ سے کمال اور کردار کے لحاظ سے مثال کا درجہ رکھنے والے افراد کے لیے مخصوص کرنا اسی وجہ سے ہے۔کہ سیاست سے منسلک طبقہ نا صرف ریاست کے اداروں میں پیدا ہونے والی خرابیوں اور کمزرویوں پر چیک رکھتا ہے بلکہ عوام کی سوچ کو مثبت سانچے میں ڈال کر سماجی رویے بھی متعین کرتا ہے۔ نمائندوں اور حکمرانوں کے انتخاب کے معاملے میں ہمیں جہاں اخلاقی بے راہ روی یا دیانتداری کے حوالے سے کسی پر معمولی سا الزام بھی سامنے آنے پر سسٹم اور سیاسی جماعتیں امیدواری کے مرحلے پر ہی ایسے افراد کو مکھن سے بال کی طرح نکال باہر کرنا چاہیے۔ لیکن ہماری بد قسمتی کہ قومی سیاست صرف مفادات کا کھیل بن کر رہ گئی ہے۔ پولیٹکل سسٹم کی اوور ہالنگ کے لیے بھی ایک عدد ایک ایکشن پلان وضع کرنا ناگزیر قومی ضرورت بن چکا ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور کرپشن نے مملکت خداداد پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، جس کی وجہ سے آج پاکستان عوام شدید ذہنی کوفت کا شکار ہے۔ مملکت خداداد پاکستا ن کی سا لمیت ،بقاء او ر ترقی کیلئے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کرپشن کے خلاف بھی آپریشن ضرب ناگزیر ہوچکی ہے ۔حکومت اور بااختیار اداروں کیلئے لازم ہے کہ اب کرپشن کے خلاف کاروائیاں بلاتفریق شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف کاروائیوں میں ان حکومتی وسیاسی عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہئے جنہوں نے دہشت گردوں کی سرپرستی کی اور عوام کوان ناپاک وحشی دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہواتھا ۔انہوں نے کہا کہ رئیسانی حکومت میں دہشتگردوں نے جس طرح بے گناہ ملت تشیع ہزارہ قوم کے خون سے حولی کھیلی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، جس کا بین ثبوت اسلم رئیسانی کے پی اے کے گھر پر چھاپہ سے کئی کلو سونا اور غیرملکی کرنسی کے صندوق برآمد ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ انہوں نے اپنے کرپشن کو جلا بخشنے کیلئے دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی ۔ دہشت گردی کے خلاف پاک آرمی کی کاروائیاں جراٗت مندانہ ہے ضرورت اس بات کی ہے اس میں مزید تیزی لاکر پور ے پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریش ضرب عضب کا دائرکار بڑھایاجائے۔

انہوں نے کہا کہ بد زمانہ دہشت گردحافظ محمد عثمان سمیت چار دیگر دہشت گردوں کی فوجی عدالتوں سے سزائیں موت قابل تحسین ہے جس سے کوئٹہ سمیت پاکستان کے مظلوم دہشت گردی کے شکار عوام سکھ کا سانس لینگے ۔ امید کرتے ہیں کہ پاکستانی حکومت اور پاک آرمی عوام کے دیرینہ مطالبہ دہشت گردی کے خاتمے کو عملی جامہ پہنائینگے۔ انشاء اللہ

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سکرٹری جنرل علامہ اقتدارحسین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی جیسی لعنت سے چھٹکارا دلانے کے لیے سیاسی قوتوں کو افہام و تفہیم کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔پاکستان کی سلامتی و بقا دہشت گردی کے خاتمے سے مشروط ہے۔ حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کوملک میں امن امان کے حقیقی قیام کے لیے یکساں کوششوں کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی آپریشن قومی ضرورت اور عوام کی امنگوں کا عکاس ہے۔اس سلسلے میں پاک فوج کے اقدامات کی حمایت نہ کرنا حب الوطنی کے منافی ہے۔ دہشت گرد اور کرپٹ عناصر کے خلاف افواج پاک کی بلاتخصیص کاروائی قانون و انصاف کی بالادستی کا عملی اظہار ہے جسے دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان میں ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں بیلنس کی پالیسی اختیار کر کے بے گناہ افراد کو ہراساں کر رہی ہے جو نیشنل ایکشن پلان کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش ہے۔ پنجاب حکومت اپنی صفوں سے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے اور تفرقہ پھیلانے والے عناصر کو باہر نکالیں۔ ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ایسی صورتحال میں قومی سلامتی کو مقدم رکھنے کی ضرورت ہے۔سیاسی جماعتوں کے مابین نزاعی صورتحال دہشت گردی کے خلاف اجتماعی کو ششوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے افواج پاک داخلی و خارجی محاذوں پر پوری جرات سے برسرپیکار ہے۔یہ وقت باہمی جھگڑوں سے نکل کر ملک دشمن قوتوں کے خلاف باہم ہونے کا ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ کی طرف سے ڈو مور کا مطالبہ دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کو متاثر کرنے کی سازش ہے۔ پاک فوج کو کسی غیر ملکی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں اور وہ دہشت گردی کے مراکز کے خاتمے میں بہترین نتائج حاصل کر رہی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہ ہے کہ دہشت گردی اور کرپشن کے عفریت نے وطن عزیز کے اقتصادی ڈھانچے کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ہماری یہ بدقسمتی ہے کہ ان دونوں فصلوں کی آبیاری حکومتی و سرکاری اراکین کرتے رہے۔کرپٹ ا ور دہشت گرد عناصر حکومتی و سیاسی جماعتوں کی گود میں پلتے رہے اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔دہشت گردی کے خاتمے میں فوج کا کردار جرات مندانہ ہے ۔حکومت کو چاہییے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف آپریشن کے سہرا اپنے گلے میں ڈالے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکومت کی طرف سے خصوصی ٹاسک دیا جائے اور کرپشن کے خلاف آپریشن کے آغاز وزیر مشیروں ،بیورکریٹس اور سیاسی شخصیات سے کیا جائے۔

 انہوں نے  کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان کے سابق وزیر اعلی اسلم رئیسانی کے ایک سٹاف آفیسر کے گھر نیب کے چھاپے میں کئی کلو سونے اور بیرونی کرنسی کی برآمدگی بہت سارے رازوں کو افشا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا اسلم ریئسانی کے دور حکومت میں کوئٹہ ملت تشیع کی قتل گاہ بنا رہا اور ایک ایک روز میں سو سو جنازے اٹھائے گئے۔یہ لوگ محب وطن نہیں بلکہ یہود و ہنود کے آلہ کار ہیں اور ملکی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ایسے تمام عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ملک دشمن سرگرمی میں ملوث شخصیات کو کڑی سزا دی جائے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree