وحدت نیوز (لاڑکانہ) مجلس وﺣﺪﺕ مسلمین ضلع لاڑکانہ ﮐﮯ ﺿﻠﻌﯽ ﭘﻮﻟﯿﭩﯿﮑﻞ ﺳﯿﮑﺮﭨﺮﯼ ﻣﺸﺘﺎﻕ ﻋﻠﯽ ﻣﯿﻤﻦ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﮐﮯ ﺿﻠﻌﯽ ﺻﺪﺭ ﻋﺒﺪﺍﻟﻌﺰﯾﺰ ﻗﺎﺳﻤﯽ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺁﺝ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﺍﺗﺤﺎﺩ ﻻﮌﮐﺎﻧﮧ ﮐﮯ ﮐﻨﻮﯾﻨﺮ ﻭ ﺳﺎﺑﻖ ﺍﯾﻢ ﭘﯽ ﺍﮮ ﻣﺤﺘﺮﻡ ﺣﺎﺟﯽ ﻣﻨﻮﺭ ﻋﻠﯽ ﻋﺒﺎﺳﯽ ﺻﺎﺣﺐ ﺳﮯ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﮨﻮﺋﯽ ، ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻣﺠﻠﺲ ﻭﺣﺪت مسلمین ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﻧﮯ ﺑﻠﺪﯾﺎﺗﯽ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﺍﺗﺤﺎﺩ ﻻﮌﮐﺎﻧﮧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺗﺤﺎﺩ ﮐﺮﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﺑﺎﮨﻤﯽ ﻣﻌﺎﮨﺪﮦ ﭘﺮ ﻗﺎﺋﺪﯾﻦ ﻧﮯ ﺩﺳﺘﺨﻂ ﺑﮭﯽ ﮐﺌﮯ۔ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺛﺎﻟﺜﯽ ﮐﺎ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﺍﺩﺍ ﮐﯿﺎ۔ﺍﺱ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ جماعت اسلامی لاڑکانه کے صدر  کاشف سعید شیخ، ﻣﺠﻠﺲ ﻭﺣﺪﺕ مسلمین ﮐﮯﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺯﺍﻕ ﺟﻤﺎﻟﯽ،ﺣﻖ ﻧﻮﺍﺯﺍﻋﻮﺍﻥ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﮐﮯﻋﺒﺪﺍﻟﻔﺘﺎﺡ ﻋﺒﺎﺳﯽ ﺑﮭﯽ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﮯ۔

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عوام کے مختلف طبقات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایٹمی مذاکرات کے بعد اسرائیلی حکام نے یہ کہنا شروع کردیا کہ وہ ایران کے خدشے سے 25 سال تک آسودہ ہوگئے ہیں لیکن ا  نشاء اللہ اسرائیل آئندہ 25 سال کو نہیں دیکھ پائے گا اور آئندہ 25 سال تک اسرائیل نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہےگی اور اس مدت میں بھی اسرائیل آسودہ نہیں رہےگا۔

رہبر معظم نے فرمایا: امریکہ کی ایران کے ساتھ دشمنی آشکار ہے بعض امریکی حکام مسکراتے ہیں اور بعض ایران کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہیں ، امریکہ مذاکرات کے ذریعہ ایران پر اپنی مرضی کو مسلط کرنے اور ایران کے اندر نفوذ پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے لیکن امریکہ کی یہ کوشش بھی ماضی کی کوششوں کی طرح ناکام ہوجائے گی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایٹمی مذاکرات کے علاوہ امریکہ کے ساتھ کسی دوسرے موضوع پر مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں پولیو متاثرہ افراد کی شرح کو کم کرنے کیلئے اس وقت ہمیں پوری کوشش کرنی چاہئے، پولیو کے قطرے نہ دینے سے لاکھوں بچوں کی زندگیاں تباہ ہو سکتی ہے۔ ہم سب کیلئے ضروری ہے کہ اس کام میں منتظمین اور ان تمام لوگوں کا ساتھ دے جو پولیو مہم کا حصہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے کوئٹہ کے مرکزی دفتر میں ایک اہم اجلا س سے کی،اجلاس میں ڈویژن سیکرٹریز ودیگر معززین نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند دنوں بعد پولیو مہم کا آغا ہونے والا ہے جس میں بائیس لاکھ کے لگ بگ بچوں کو پولیوں کے قطرے پلائے جائیں گے اور انہیں اس بیماری کے خطرے سے بچا لیا جائے گا ہمیں ایسے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔ ماہرین کے مطابق پولیو کے قطروں کے کوئی منفی اثر نہیں یعنی اس سے کوئی اضافی بیماری لاحق نہیں ہوتی اور اگر یہ زائد المیعاد بھی ہو جائے تو صرف پانی بن جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال اب تک پولیو کے حوالے سے پاکستان پہلے نمبر پر ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ عوام اپنے بچوں کو پولیو کے قطریں نہیں پلاتی اور خود پولیو پلانے والوں کے جانیں بھی خطرے میں ہے امید کرتے ہے کہ حکومت انکی حفاظت کے لئے سیکورٹی کی سخت انتظام کرینگے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کونسلر کربلائی رجب علی نے گذشتہ روز بلوچستان بور ڈآفس کے سامنے سراپہ احتجاج طلباء پر پولیس کی شیلنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس ان شیلنگ کا استعمال طلباء کے بجائے شر پسند عناصر پر کرے تو ملک میں امن بحال ہوسکتا ہے،نہتے طلباء پر شیلنگ غیر آئینی اور غیر انسانی سلوک ہے. ملک کے مستقبل کے معمار یہی طلباء ہے جن پر شیلینگ ہو رہی تھی. دنیا بھرمیں طلباء کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وہی پاکستان کے اندر ان طلباء پر تشد د ہوتا ہے، ان پر ان کے اپنے محافظ تشدد کرتے ہیں. بیان میں مزید کہا گیا کہ پہلے تو بلوچستان بورڈ نے نا اہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلباء کے ساتھ ان کے امتحانات اور نتائج میں زیادتی کی.طلباء کی بڑی تعداد کو فیل کر دیا اور جب طلباء مجبور ہو کر اپنی آواز بلند کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور اپنا حق مانگنے لگے تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو کہ قابل مذمت ہے کیونکہ احتجاج ہر شخص کا آئینی اور قانونی حق ہے اگر کوئی محکمہ قانون شکنی کی قوت رکھتا ہے تو اسکا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ وہ یہ کام کرے اور اپنے قوت کا غلط استعمال کرے انہوں نے آخر میں کہاہے کہ حکومت بلوچستان کو چاہئے کہ بلوچستان بورڈ کے کارکردگی کا جائزہ لے اور ان کے بہتر کارکردگی کیلئے کام کریں اور بلوچستان بورڈ کو آگاہ کریں کہ آئندہ اس قسم کے کاموں سے گریز کرے.

وحدت نیوز (پشاور) صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا علامہ سبطین حسینی نے صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ جاری بیان کے مطابق اجلاس 13 ستمبر 2015ء بروز اتوار جامعۃ شہید عارف حسین الحسینی پشاور میں ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی آئندہ کا لائحہ عمل اور دیگر تنظیمی امور پر اہم فیصلے کریں گے۔ یاد رہے کہ صوبائی کابینہ کا اجلاس اس سے پہلے دو مرتبہ طلب کیا گیا تھا، تاہم چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر انعقاد پذیر نہ ہوسکا۔

وحدت نیوز (سکھر) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات عبداللہ مطہری نے حسن ہاوس سکھرمیں ملاقات کیلئے آنےوالے پاکستان عوامی تحریک اورپاکستان تحریک انصاف کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے عوام کو ان کے غصب شدہ حقوق دلوانے کیلئے بلدیاتی انتحابات کے میدان کو خالی نہیں چھوڑے گی، سندھ کے محروم عوام کو بااختیار بنانے کیلئے ایم ڈبلیوایم ہم خیال سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے آمادہ ہے، ہماری کوشش ہے کہ دین دار، با تقویٰ اور قابل امیدوار میدان میں اتارے جائیں تاکہ سندھ کے عوام کوانکے جائز حقوق دلوانے میں معاون ثابت ہو سکیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree