وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان سے مطلوبہ نتائج اور فیصلہ کن اہداف تب ہی حاصل ہو سکیں گے جب اس قانوں کو سیاسی ضرورتوں سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف دہشت گرد قوتوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔اگر اس قانون کو انتقامی حربے کے طور پر استعمال کیا گیا تو بہت جلد اس کی افادیت زائل ہو جائے گی۔کراچی سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں جہاں جہاں فوج کی نگرانی میں آپریشن جاری ہیں وہاں وہاں حوصلہ افزا کامیابیاں ہو رہی ہیں لیکن پنجاب کے مختلف اضلاع میں میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی آڑ میں بیلنس پالیسی زور پکڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔حکومت پنجاب دہشت گردوں کے سرپرستوں کو خوش کرنے کے لیے ملت تشیع کے محب وطن گناہ افراد کو گرفتا ر کرنے میں مصروف ہے جو سراسر زیادتی اور پنجاب میں دانستہ طور پر فرقہ واریت پھیلانے کی ایک منظم سازش ہے۔محرم سے قبل ملت تشیع کے افراد کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تا کہ عزاداری کو محدود کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہم ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں لیکن قانون پر عمل درآمد کے نام پر کسی غیر منصفانہ طرز عمل کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے مرکزی بیان میں کہاگیا ہے کہ ایم پی اے آغارضا جیسے باصلاحیت افراد کے مطالعاتی دورہ امریکہ کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قوم و دیگر برادارن کیلئے انتہائی مفید و بارآور ثابت ہوگی۔جس طرح مثبت انداز میں آغا رضا نے امریکہ میں کوئٹہ کے مسائل کو وہاں کے پاکستانی عوام اور مومنین کیلئے اجاگرکیا اس کی مثال تاریخ میں کم ہی ملتی ہے۔ آغا رضا نے ویڈیوکانفرنسز سمیت دیگر مٹینگوں میں اپنے کارکردگی اور لوگوں کے مسائل کو وہاں مقیم پاکستانیوں کیلئے احسن طریقے سے پیش کیا ۔ جس کو امریکی عوام اور وہاں مقیم پاکستانی عوام میں کافی پذیرائی ملی ہے،جس کی وجہ سے کوئٹہ کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکررہے ہیں، کوئٹہ کے مومنین کے مسائل کے حل میں دلچسپی لیتے ہوئے اپنے تعاون کی یقین دہانیاں کراچکے ہیں اور وہاں مقیم پاکستانی عوام آغا رضا پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مختلف علاقوں ، شہروں میں کوئٹہ کے عوام مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے مدعو کررہے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین آغارضا کے دن رات کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، آغارضا کوئٹہ عوام کے مسائل کی حل کیلئے اپنی کاوشوں کو دن رات جاری رکھتے ہوئے عوام کی بہتری ، ترقی کیلئے کام کرتے رہینگے۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) وحدت ہائوس حیدرآباد سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمیں ضلع حیدرآباد مولانا امداد علی نسیمی نے کہا کہ 6 ستمبر بہادری اور شجاعت کا دن ہے جس نے ملک ور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا اور دشمن کے ناکام عزائم کو خاک میں ملادیا،6ستمبریومِ دفاعِ پاکستان کے طور پر ہر سال اِن شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جا تا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی سالمیت اور یکجہتی کے تحفظ کے لئے عظیم قربانیاں دیں ۔یومِ دفاعِ پاکستان اس عہد کی تجدید کا دن بھی ہے کہ اگر ہم ایمان ،اتحاد اور نظم جیسی اعلیٰ خصوصیات اپنے اندر سمو لیں جو بانیء پاکستان قائد اعظم کے رہنما اصول تھے تو کوئی بھی جارح ہمارے ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔ستمبر 1965ء وہ دن ہے جب عددی برتری کے زعم میں مبتلا ہمارے دشمن نے پاکستان کو محکوم بنانے کی کوشش کی اور پوری دنیا یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ پاکستان کے عوام اور افواج دشمن کے عزائم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور اسکے منصوبے خاک میں ملا دئیے۔دشمن کے بزدلانہ ہتھکنڈوں کو دیکھ کر یومِ دفاع کے موقع پر ستمبر 1965کے اْنہی جذبوں اور ولولوں کی یادیں تازہ ہو گئی ہیں ۔

وحدت نیوز(کراچی) ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت کی اپیل پر ملک بھر کی طرح 6ستمبر دفاع پاکستان شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کر نے اور سلامتی اور استحکام کے لیے دعائیں مانگی گئیں اور شہدائے پاکستان کی یاد میں خصوصی اجتماعات منعقد کئے گئے۔اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاترمیں قر آن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویثرن کی جانب سے50ویں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے کراچی نمائش چورنگی پر مر کزی کیمپ لگایا گیا جہاں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمع روشن کی گئی اور مزار قائد پر وفد کے ہمراہ حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی جس میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی بشمول وفد میں مولانا محمد اسحاق قرائیتی،مولا ناحمیدحسین الحسینی،مولانا ملازم حسین غدیری،مولانا ایوب صابری،مولانا علی طاہری،مولانا ملک غلام عباس،مولانا ضامن راجا،مولانااسحاق مقدسی،مولانااشر حسین مطاہری،مولانا احسان دانش،مولانا صادق جعفری،علامہ علی انور ،علا مبشر حسن ،ناصر حسین الحسینی،رضوان پنجوانی ،روح اللہ مجلسی،رضا نقوی،ڈاکٹر مدثر حسین ،زین رضوی ،آصف صفوی سمیت ایم ڈبلیو ایم کارکنان اورشہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے 6ستمبر 1965کے شہدا ئے وطن کی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شمع روشن کی اور شہدائے کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعاء بھی کی۔موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علی حسین نقوی کا زرائع ابلاغ کے نمائندگا ن سے گفتگو میں کہنا تھا کہ 6ستمبریوم دفاع پر پاکستان کی بقاء ،سلامتی اور خوشحالی تجدید عہد اور ملک دشمنوں سے جنگ کے عزم کا دن ہے،کسی ملک و اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو اس ملک میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے آج کے دن بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ و مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ اور شہدائے پاکستان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،1965پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے ہندوستان کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے کو خاک میں ملا دیا،دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانے والے فوجی جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، 1965سے شروع ہونے والی افواج پاکستان کی استقامت و ایثار آج ضرب عضب تک جاری ہے،بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل گولہ باری اور پاکستانی شہریوں کی شہادتیں، ملت پاکستان اور افواج پاکستان کے عزم وحوصلے اور ولولے کے آگے رکاوٹ نہیں بن سکتیں ، یوم دفاع کے روز ہمیں شہدائے وطن سے عہد کرنا ہوگا کے اپنی جان و مال سے بڑھ کر اس ملک کی حفاظت کرنا ہو گی حب الوطنی کے جذبے سے شرسار ہوکر ہر اس دشمن کے خلاف ہم نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہے اور ہر اس اندرونی و بیرونی دشمن کو شکست دینا ہے جس کے عزائم اس پاک وطن کے خلاف ہیں ۔ اس موقع پر علامہ صادق جعفری نے وطن عزیر کی سلامتی و خوشحالی اور شہدائے یوم دفاع پاکستان سمیت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کرائی ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے اسلام آباد میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیبت کبریٰ کے دور میں ولایت فقیہ ہمیں امامت سے متصل رکھے گا۔ یورپ کی طرف سے لبرل ازم کا نظام دیا گیا، جس میں دین و سیاست کو جدا کر دیا گیا، معاشی نظام سرمایہ دارانہ تھا، یہ نظام خدا اور آخرت سے کٹا ہوا نظام ہے۔ لہذا اس نظام نے انسانوں کو خدا سے کاٹ کر جدید بت کدوں کی جانب روانہ کیا۔ امامت نظام رسالت کا تسلسل ہے۔ امامت میں سیاسی و دینی پیشوائی موجود ہیں۔ امامت میں دین و سیاست اکٹھے ہیں۔ یہ تشیع کا سیاسی نظریہ ہے۔ سقیفہ میں دین و سیاست جدا ہوئے۔ غیبت کبریٰ میں نظام ولایت فقیہ ہمیں امامت سے متصل رکھے گا۔ امام خمینی (رہ) نے دین و سیاست کی وحدت کے نظریئے کا احیاء کیا۔ 65 ہزار شہداء اس راستے کے لئے پیش کئے۔ آئمہ کے سخت ترین سیاسی مبارزات کا ہدف اسلامی حکومت کا قیام تھا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) یوم دفاع پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تہنتی پیغام میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آج 50برس بعد بھی شہدائے وطن کی قربانیاں ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ،6 ستمبر1965کا عظیم دن پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا ہوا ہے، پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے ہندوستان کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے کو خاک میں ملا دیا، اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانے والے فوجی جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ، 1965سے شروع ہونے والا افواج پاکستان کی استقامت و ایثار کا سفرآج ضرب عضب تک جاری ہے،بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل گولہ باری اور پاکستانی شہریوں کی شہادتیں، ملت پاکستان اور افواج پاکستان کے عزم وحوصلے اور ولولے کے آگے رکاوٹ نہیں بن سکتیں ،بھارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور ایک مستقبل کے ایک خودکفیل معاشی پاکستان کے خواب سے خوفزدہ ہے، بھارت کو ایک دہشت گردی میں گھرا، خون آلودپاکستان سوٹ کرتا ہے، ناکہ ایک مضبوط اور معاشی اقتصادی اعتبار سے مستحکم پاکستان، افسوس آج ہمارے نا عاقبت اندیش حکمران بھی بھارت کی پالیسی کی پیرویکرتے ہوئے دفاع وطن کی ضامن افواج پاکستان کے خلاف محاذآرائی میں مصروف ہیں ،افواج پاکستان لٹیرے سیاست دانوں سے زیادہ محب وطن ہیں ،جوکہ بیرونی سرحدوں سمیت وطن عزیزکی نظریاتی اور معاشی سرحدوں کی بھی حفاظت کا کام بخیر وخوبی انجام دیں رہے ہیں،بیرونی ایجنڈوں پر برسراقتدار آنے والے حکمرانوں کی تجوریوں میں بھری قومی دولت واپس نکلوانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، بیس کروڑاہل وطن تاریخ کے اس نازک دوراہے پر اپنی پاک فوج اور اس کے سپہ سالارکے شابہ بشابہ کھڑے ہیں۔

ان کامزید کہنا تھا افواج پاکستان کی تاریخ جذبہ ایثار و فدا کاری سے عبارت ہے، بھارتی جارحیت ہو یا طالبانی لشکر کشی، ضرب عضب ہو یا سیلاب و زلزلہ فوجی جوان ہر لمحہ ملک و قوم کی خدمت میں پیش پیش نظر آتے ہیں ،حالیہ ملکی سیاسی حالات میں بھی پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے ، انتہائی درجے کی سازشوں کے باوجود افواج پاکستان نے سیاسی معاملات میں دخل اندازی سے گریز گیااور سیاسی مسائل کے حل کے لئے اپنا غیر جانبدار قابل ستائشکردار اد اکیا، لیکن دوسری جانب ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند قومی وسائل ہڑپ کرجانے والے بعض حکمران صبح وشام افواج پاکستان کا استحقاق مجروح کرنے میں مصروف ہیں ، جن کا مقصد ملت پاکستان اور افواج پاکستان کے درمیان کشیدگی کو پروان چڑھا کر اپنے غیر ملکی آقاؤں کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانا اورقومی دفاع کو کمزور کر نا ہے، لیکن ملت پاکستان بیدار اور ہوشیار ہے افواج پاکستان کے خلاف حکمران جماعت ، بعض ذرائع ابلاغ اورغیر ملکی ایجنسیوں کسی بھی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree