وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے گلگت پریس کلب  میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے، ملک میں قانون حاکم نہیں, عدلیہ عوام کو انصاف دینے میں ناکام ہوچکی, سیاست دان عوام کی خدمت کی بجائے تجارت کرتے ہیں۔ قومی وحدت پر تفرقہ بازی غالب آچکی ہے, امن و محبت کی جگہ دہشت گردی نے لی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے عاشق ہیں, حکمرانوں نے یہاں کے عوام کو حقوق دینے کی بجائے قتل و غارت گری کو ترویج دے کر علاقے کو جہنم بنا دیا ہے، پہلے سے زیادہ گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کرینگے۔ مستقبل میں پاکستانی معیشت کا دارومدار پاک چائنہ اقتصادی کوریڈور پر ہے، حکومت نے اس اہم منصوبے میں گلگت بلتستان کے عوام نظر انداز کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون سے ہماری سیاسی مخالفت ہے لیکن ایک دوسرے کے دشمن نہیں، نواز لیگ سیاسی مخالفت کی وجہ سے پنجاب اور گلگت بلتستان میں سیاسی انتقام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پرامن لوگ ہیں اور گندم سبسڈی تحریک کے دوران اپنی وحدت کا بھرپور ثبوت فراہم کیا, لیکن حکمرانوں کو اس علاقے میں سنی شیعہ وحدت پسند نہیں۔ پوری دنیا میں الیکشن کے ذریعے پاور شپ تبدیل ہوتی رہتی ہے, لیکن پاکستان میں عدلیہ کے معزز ججوں کی نگرانی میں انجینیئرڈ الیکشن ہوتے ہیں۔

پاک چائنہ اقتصادی کوریڈور پر بات کرتے ہونے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستانی معیشت کا دارومدار اسی اقتصادی کوریڈور پر ہے، اقتصادی کوریڈور کمیٹی میں گلگت بلتستان کے عوام کو نمائندگی ملنی چاہیئے۔ گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف وفاقی وزراء گلگت بلتستان کو متنازعہ علاقے قرار دے رہے اور دوسری طرف ٹیکسوں کا اجراء کرکے غیر آئینی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ حکمران اگر چاہیں تو گلگت بلتستان کے عوام جو 68 سالوں سے آئینی حقوق سے محروم ہیں، بیک جنبش قلم آئینی حقوق دے سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں گلگت بلتستان کے عوام حقوق کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر بات کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، مسلم لیگ اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف پورے پاکستان میں مظاہرے ہوئے اور پاکستان عوام اور پارلیمنٹ نے یمنی مسلمانوں کے خلاف پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھیجنے کی بھرپور مخالفت کی اور خود پاک فوج نے سعودی خواہش کی تکمیل سے انکار کر دیا، لیکن گلگت بلتستان میں ہمارے کارکنوں اور علماء کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان میں اخوت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرینگے، یہاں کے عوام کے حقوق کیلئے پورے پاکستان میں آواز اٹھاتے رہینگے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے گلگت بلتستان کا انتظامی ڈھانچہ انتہائی نامناسب اور ظلم پر مبنی ہے، صحیح طریقے سے انتظامی امور کو چلانے کے لئے انصاف کی بنیادوں پر انتظامی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں روندو بہت بڑا علاقہ ہے، جو جی بی میں موجود کئی اضلاع سے رقبے میں بڑا ہے، لیکن اسے ضلع کا دریا نہ دیا جانا ظلم ہے، اس کو فوری طور پر ضلع بنایا جائے اور برابری کی سیاست کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت ریجن میں 6 اور بلتستان ریجن میں صرف 4 اضلاع ہیں، روندو کو ضلع بنایا گیا تو کسی حد تک انصاف ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ شگر، کھرمنگ اضلاع کا قیام مستحسن اقدام ہے، ہم حکومت کے اچھے کاموں کی حمایت کرتے ہیں، کبھی بھی تنقید برائے تنقید کی سیاست نہیں کی۔ روندو کو بھی ضلع بنایا گیا تو ہم سمجھیں گے کہ حکومت نے واقعی انصاف سے کام لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور پنجاب میں ہمارے کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہم نے بار بار کہا کہ ایسا نہ کیا جائے، مگر لیگی حکومت انتقام کی سیاست کر رہی ہے۔ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہمارے کارکنوں کو کوئی تنگ نہیں کیا جا رہا ہے، پنجاب اور گلگت بلتستان میں کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ہمارے کئی کارکن اور رہنماء گرفتار کئے گئے ہیں، اگر گرفتار شدگان کو رہا نہ کیا گیا تو حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، جو ظلم ہے، نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادرحسین علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرقہ واریت کے نام پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے کی کوشش کرنے والے مذموم عناصر اپنے عزائم میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف ملک کی سیاسی و عسکری قوتوں کی دانشمندانہ حکمت عملی حوصلہ افزا نتائج کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا منفی طاقتوں کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔ پاکستان کی جرات مند افواج نے ثابت کر دیا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت و بقا ہمیں ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں امن و امان کے حقیقی قیام کے لئے افواج پاک کی کوششوں کے ساتھ ساتھ حکومت اور عوام کو بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیاسی کونسل کے اراکین انجینئر مہر سخاوت علی، سید دلاور عباس زیدی، سید قربان محسن نقوی، تنویر عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر بلاتاخیر عمل کرے، لیکن اس قانون کو مخالفین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہم ملک میں قانون و انصاف کی بالادستی کے خواہاں ہیں اور اس کے لئے ہماری طرف سے ہر طرح کا تعاون جاری رہے گا۔ لیکن قانون کی آڑ میں زیادتی ناقابل قبول ہے۔ اختیارات کا غیر منصفانہ استعمال معاشرے اور اداروں کو تصادم کی راہ کی طرف لے جاتا ہے۔ ہم اس نازک ترین دور میں کسی تصادم کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ حکومت ملک دشمن اور محب وطن قوتوں میں امتیاز کرے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے گذشتہ روزسکردو میں ایم ڈبلیوایم کیجانب سے قائم کردہ دارالشفاءمولاعباس ؑ اسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر چیئرمین المصطفیٰ فائونڈیشن اور ولایت ٹی وی علامہ سید ظہیر الحسن نقوی کربلائی ، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سیدناصرشیرازی ،ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی اور دیگر رہنمابھی موجود تھے، علامہ راجہ ناصرعباس نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیااور اسپتال کے توسیعی منصوبےپر جاری کام کا جائزہ بھی لیا۔

وحدت نیوز (لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کے سیکریٹری امور سیاسیات مشتاق علی میمن نے وحدت ہاوس سے جاری اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ  ﻭﻭﭦ ﺷﮩﺎﺩﺕ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﺎﻧﺖ ﺑﮭﯽ،ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﮭﻮﭨﯽ ﮔﻮﺍﮨﯽ ﻣﺖ ﺩﻭ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﺎﻧﺖ ﻣﯿﮟ ﺧﯿﺎﻧﺖ ﻧﮧ ﮐﺮﻭ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﮨﻞ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﮐﺮﻭ،سندھ کے 10 اضلاع میں ہونے والی بلدیاتی انتخابات میں اپنے ﻭﻭﭦ کا ﺻﺤﯿﺢ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﯾﻤﺎﻧﺪﺍﺭ اور ﺩﯾﺎﻧﺖ ﺩﺍﺭ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺁﮔﮯ ﻻﮐﺮ ﮐﺮﭘﭧ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﯾﮟ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺗﻤﺎ ﻡ ﻋﻠﻤﺎﺋﮯ ﺣﻖ ﮐﺎ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺍﺗﻔﺎﻕ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﻏﻠﻂ ﻓﺮﺩ ﯾﺎ ﺍﺩﺍﺭﮮ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﺍﺭﯼ ﮐﺮﻧﺎ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﺮﺍﺋﯽ ﻭﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﺷﺮﯾﮏ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﻣﺘﺮﺍﺩﻑ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﭼﻮﺭ ﮈﺍﮐﻮ ﮐﻮﻭﻭﭦ ﺩﯾﺘﺎﮨﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﺎﺋﯿﺪ ﻭﻃﺮﻑ ﺩﺍﺭﯼ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭﭼﻮﺭ ﺧﯿﺎﻧﺖ ﺩﺍﺭ ﮐﯽ ﺗﺎﺋﯿﺪ ﮐﺮﻧﺎ ﺑﮩﺖ ﺑﮍا ﮔﻨﺎﮦ ﮨﮯ. ﻧﯿﮏ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﺎﺳﺎﺗﮫ ﺩﯾﮑﺮ ﺍﺟﺮ ﻋﻈﯿﻢ ﮐﯽ ﺗﻤﻨﺎ ﮐﺮﻧﺎ چاہیے.

لاڑکانه کے باشعور عوام سے خصوصی التماس ہے که خدارا اپنے ووٹ کی اھمیت کو پهچانو. ڈھول کے ناچ اور پیسے کی چمک کو دیکھ ضمیر فروش نه بنیں. ہم ﭘﺮ ﻻﺯﻡ ﮨﮯ که ﻧﯿﮏ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﯾﮑﺮ ﻧﯿﮑﯽ ﻭﺑﮭﻼﺋﯽ ﮐﮯ ﺳﻔﺮ ﮐﻮﺟﺎﺭﯼ ﺭﮐﮭﺎ ﺟﺎئے، ﻇﻠﻢ ﻭﺟﺒﺮ ﮐﮯ ﻧﻈﺎﻡ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﻨﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﺨﻠﺺ ﺩﯾﺎﻧﺖ ﺩﺍﺭ ﺍﻭﺭﺍﭼﮭﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺁﮔﮯ لانا ہوگا. ماضی کی غلطیوں کو پھر سے نه دہرائیں. ایسے لوگ جو صرف اپنی جیبیں بھرنے آتے ہیں اور اقربا پروری کی خاطر کرپشن کی انتھا کردیتے ہیں ایسی پارٹیز اور افراد بار بار آزمائے جا چکے ہیں ان کو پیچھے دھکیلنا ہوگا. اور ان سب کا احتساب کیا جائے،اس کے لئے ضروری ہے که اپنے اپنے حلقوں میں اہل لوگوں کو ووٹ دے کر اپنے ملک کو بدکردار اور لٹیروں سے بچاکر اپنے سچے محب وطن اور باشعور ہونے کا ثبوت دیں.

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت کا پہلے شام اور اب یمن کی عوام کو حج جیسے مقدس اور واجب عمل سے روکنا اُس کے کردار کو واضح کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ''اسلام ٹائمز'' کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ علامہ قاضی نادر علوی کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ چار سال سے شام کے شہریوں کے لئے حج کی اجازت نہیں جبکہ شام میں حکومت اور عوام کے خلاف لڑنے والے تکفیریوں اور خارجیوں کے لئے کوئی پابندی نہیں بلکہ اُن کی ہر قسم کی معاونت کی جا رہی ہے، جو کہ آل سعود حکومت کی اسلام دشمنی کا واضح ثبوت ہے، شام کے بعد یمن میں بھی یمنی قبائل اور عوام کے لئے حج ادا کرنے سے متعلق اقدامات قابل مذمت ہیں۔ جن مہینوں میں جنگ کرنا اسلام میں جائز نہیں ہے سعودی عرب انہی مہنیوں اور ایام میں بے گناہ یمنیوں پر آگ برسا رہا ہے، کوئی دن ایسا نہیں گزرا، جس دن سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے عوام پر حملہ نہ کیا ہو۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree